محب اور محبت » آئی ٹی

پروفیشنل آئی ٹی سروسز کے لیے تھیم درکار
ایک عدد پروفیشنل تھیم (زائد پر پابندی نہیں ) کی ضرورت ہے جو آئی ٹی سروسز کی سائٹ کے لیے درکار ہے۔ احباب سے درخواست ہے کہ وہ اپنے تجربے اور معلومات کی روشنی میں تھیمز تجویز کریں بمع لنک کے۔

پیشگی شکریہ۔

اردو بلاگنگ اہم دوراہے پر
Image via Wikipedia

آج زیک سے اردو بلاگنگ پر بات ہو رہی تھی اور بات چیت سے یہ اندازہ ہوا کہ اردو بلاگرز ابھی بھی بلاگنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے مجھ سمیت۔ یہ ایک تشویشناک امر ہے کیونکہ بلاگنگ اب ایک بہت مضبوط اور اہم میڈیم ہے دور جدید کا اور جو قوم اسے استعمال نہ کرے گی وہ یقینا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے گی۔ بلاگنگ لوگوں کو آزادی اظہار کی بہترین شکل بھی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے خیالات اپنی مرضی کے اسلوب میں اپنے من پسند طریقے سے پیش کر سکتا ہے اور اپنے خیالات پر دوسروں کے تبصروں کو بھی مکمل طور پر کنٹرول کر سکتا ہے ۔ یہ ایسی چیزیں ہیں جو پہلے میسر نہ تھیں اور اب بھی بلاگنگ کے علاوہ اور کہیں میسر نہیں ہیں۔ بلاگنگ کو جدید صحافت میں بھی ایک اہم مقام حاصل ہے اور اکثر بیشتر عوامی رائے جاننے کے لیے بلاگران کی رائے معلوم کی جاتی ہے کیونکہ وہ بے لاگ اور لگی لپٹی رکھے بغیر ہوتی ہے۔

چند اہم سوالات جو زیک نے اٹھائے اور جن کا جواب تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں

اردو بلاگران کی تعداد ایک خاص تعداد سے آگے کیوں نہیں بڑھ رہی ( زیک کے مطابق یہ تعداد پچاس ساٹھ ہے )  میرے اندازے کے مطابق یہ تعداد ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ہے مگر دونوں صورتوں میں کافی کم ہے۔

اردو بلاگ پڑھنے والوں کی تعداد بھی بہت کم ہے اور اردو بلاگ پڑھنے والے تقریبا وہی لوگ ہیں جو خود بھی بلاگ لکھتے ہیں اس لیے گھوم پھر کر یہ تعداد بھی چند سو سے زیادہ نہیں ہے جب کہ اس تعداد کو کم از کم اس وقت ہزاروں میں ہونا چاہیے۔

اب سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اردو بلاگران کی تعداد بڑھ کیوں نہیں رہی ہے اور اردو بلاگ پڑھنے والوں کی تعداد جو یقینی طور پر بڑھنی چاہیے وہ کیوں نہیں بڑھ رہی اس رفتار سے جس کی توقع تھی۔ زیک کے مطابق یہ تعداد طوفانی رفتار سے بڑھنی چاہیے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ ابھی تک اردو بلاگز کی مناسب تشہیر نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اردو بلاگ بنانے اور پڑھنے والوں کی تعداد کافی کم ہے ۔ اس کے علاوہ اردو بلاگران کی سستی اور تسلسل سے بلاگ نہ لکھنے کی وجہ سے بھی مستقل قارئین کی تعداد کم ہوتی ہے جبکہ اردو اخبارات پڑھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں لازما ہے جو آئندہ چند سالوںمیں کروڑوں تک پہنچ جائے گی۔

اگر آپ کے ذہن میں بھی ایسے سوالات یا ان سوالات کے جوابات یا مفید تجاویز ہیں تو اپنی رائے کا اظہار کریں اور اردو بلاگنگ کو مقبول و معروف بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

اردو ٹیک کا نیا تھیم
اردو ٹیک فورمز پر نیا تھیم لگا دیا گیا ہے جو پہلے تھیمز سے بدرجہا بہتر ہے اور کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ اس دیکھ کر اس پر رائے ضرور دیں تاکہ اس کے اندر جو خامیاں اور کمیاں رہ گئیں ہیں وہ دور کی جا سکیں اور اردو ٹیک کو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ جاذب نظر بنایا جا سکے۔

اردو ٹیک ڈاؤن لوڈ سیکشن میں ورڈپریس کے 26 عدد اردو تھیم موجود ہیں جو آپ آزادی سے ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں ۔ ان تھیمز پر اپنی رائے بھی دیں اور اگر کسی تھیم میں تبدیلی کروانا چاہیں تو اس سے بھی مطلع کریں۔ ہم ہمہ وقت تھیمز کی تیاری میں مصروف ہیں اور آپ بھی ہمارے ساتھ اس کارخیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اردو ٹیک پر موجود بلاگز کا ایک چھوٹا سا سیارہ بھی بن گیا ہے جو ابھی تجرباتی مراحل میں ہے ۔

Microsoft Developers Conference اسلام آباد
Microsoft Developers Conference

اسلام آباد کانفرنس

ہمیں ابھی ایک کولیگ کے توسط سے کانفرنس میں جانے کا موقع مل ہی گیا۔ انعقاد سیرینہ ہوٹل میں تھا جو اسلام آباد کا مہنگا ترین ہوٹل ہے اور ابھی تک جانے کا اتفاق نہیں ہوا تھا ، اس کانفرنس نے یہ موقع فراہم کر دیا۔

ماحول خوبصورت تھا اور ایک پریزنٹیشن جاری تھی جس میں شاید مستقبل میں مائیکروسافٹ کے ٹولز کی مدد سے زندگی آسان اور معلومات تک رسائی بہت آسان بنانے کا ذکر تھا۔ اس کے بعد ایک ساؤتھ افریقہ کے اسپیکر تھے جنہوں نے کمیونٹی پر بہت زور دیا۔ سب سے پہلے ایک آن لائن کمیونٹی کی مثال دی جہاں برے ڈرائیوروں کے متعلق پوسٹ کیا جاتا ہے اور یوں وہ شرمندہ ہو کر خود ہی اچھے ڈرائیور بن جاتے ہیں ، یہ بھی کہا کہ میرا نام بھی ہے وہاں پر۔

ایک قول اچھا لگا اور یاد رہا

Technology was once a barrier

Now its a tool

Lee LeFever

اچھا خطاب تھا اب اور چیزیں یاد نہیں اور نوٹ بھی نہیں کی۔ آخر میں ڈاکٹر عطش درانی کی باری تھی وہ سٹیج پر تشریف لائے ایک سفید شلوار قمیض گہری خاکی واسکٹ اور بھاری بھرکم ڈیل ڈول کے ساتھ۔ آتے ہی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ تھک گئے ہیں اور میں بھی آپ کا زیادہ وقت نہیں لوں گا۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ اردو پر کام جرمنی ، اٹلی ، فرانس میں ہورہا ہے پاکستان میں نہیں، جس پر میں نے سوچا کہ کہیں ان کا اشارہ جرمنی میں نبیل ، آصف اور اٹلی میں افتخار راجہ کی طرف تو نہیں۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ لوکلائزیشن کی انڈسٹری اب بائیس بلین ڈالر کی ہے اور پاکستان میں اس پر پچیس ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد متعدد فوائد گنوائے مقامیانے کے۔ اہم بات گھوسٹ ڈاٹس ( Ghost Dots ) کی یونیکوڈ میں شمولیت کی سفارش تھی ( اس پر شاید محسن حجازی بہتر روشنی ڈال سکے)۔ لگتا یوں تھا کہ اس سے کسی بھی حرف پر مرضی سے نقطے ڈالے جا سکتے ہیں جیسے پشتو میں ح پر تین نقطے ہوتے ہیں۔ اس سے پاکستان کی تمام مقامی زبانوں میں لکھنا حد درجہ آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کے لیے پہلے اسپیل چیکر ، آفس کا ترجمہ اور ونڈوز ایکس پی کا مواجہ بنایا تھا اور اب وسٹا پر کام جاری ہے ۔ شاید یہ بھی ذکر کیا تھا کہ گرائمر پر بھی کام جاری ہے ( یا شاید ایک دوست نے بتایا تھا ایسا ) ۔ اس کے بعد پینتس منٹ کی بریک تھی جس کے بعد سوالات چائے کا دور چلنا تھا ، چائے کا دل تو بہت تھا مگر اتنا انتظار کون کرتا اس لیے وہاں سے نکلے اور آفس کی راہ لی۔

خلاصہ یہ کہ ماحول بہت زبردست تھا اور بہت سی LCDs اور اچھے ساؤنڈ سسٹم کی وجہ سے طلسماتی سا ماحول بنا ہوا تھا اور دیر تک بیٹھنے کو جی چاہ رہا تھا