آر ايس ايس فيڈ

محفوظات برائے 'عمرانیات' زمرہ

دنیا میں ہر ہزار میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہے۔ آٹزم ایک غیر معمولی اور پیچیدہ ذہنی بیماری ہے جس کا علاج توجہ اور تھیراپی اور ٹریٹمنٹ ہے۔ اب ہزار میں سے ایک بچہ سے بڑھ کر یہ اوسط ١٥٠ بچوں میں سے ایک میں آ گئی ہے یعنی ہر ڈیڑھ سو بچوں میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہے اور اس کی وجہ اب تک دریافت نہیں کی جا سکی اور نہ ہی اس کا علاج۔

ماضی اور حال

١٩٧٠ میں دس ہزار میں سے ایک بچہ اس کا شکار تھا
١٩٩٠ میں ١٠٠٠ میں سے ایک بچہ
اب ١٥٠ میں سے ایک بچہ اس کا شکار ہے لڑکوں میں یہ اوسط ٩٤ میں ایک کے تناسب سے ہے۔
اور خطرہ ہے کہ یہ ریٹ اور بڑھے گا اور ذیابیطس ، کینسر ، ایڈز تینوں بیماریوں سے زیادہ پھیلے گا بچوں میں
لڑکوں میں اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ چار گنا زیادہ ہے
اس کے لیے کوئی میڈیکل علاج یا ٹیسٹ نہیں ہیں مگر جلد تشخیص اور مداخلت سے بہت بہتری آ سکتی ہے۔
آٹزم کسی خاص علاقے ، کلاس اور قومیت سے مخصوص نہیں ہے۔

علامات

بات نہ کرنا یا بہت کم بات کرنا
اپنی دنیا میں مگن رہنا
ڈر اور خطرے کی سمجھ نہ رکھنا
بے مقصد رونا یا ہنسنا
روزمرہ کی زندگی میں تبدیلی برداشت نہ کرنا
کھلونوں سے عام بچوں کی طرح نہ کھیلنا
بہت آہستہ یا بہت اونچا سننا
بے چین رہنا یا حرکت کرنے کی خواہش نہ کرنا
متوجہ شخص کی طرف دیکھے بغیر بات کرنا
بے مقصد چیزوں سے کھیلنے کی خواہش کرنا
کسی کے چھونے سے الجھن ظاہر کرنا

اس سال قطر میں اس کی بیداری کے حوالے سے دن منایا گیا ہے اور امید ہے کہ اب اس کے بارے میں شعور بڑھے گا۔

میرا بیٹا بھی اس کا شکار ہے اور ساڑھے تین سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود نہیں بول پاتا ہے۔ اس وقت وہ بھی speech therapy کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور امید ہے کہ اس پیچیدہ نفسیاتی بیماری پر قابو پا لے گا۔

مکمل تحرير پڑھيے »