نادیہ خان واہ واہ
زمرہ(جات): ریڈیو ، ٹی وی ، سینما | (7) آراء »
کافی پہلے لکھنا تھا اس موضوع پر گردش دوراں نے مہلت ہی نہ دی البتہ میں نے احتیاط اس پوسٹ کو سرخی کے ساتھ ڈرافٹس میں رکھ لیا تھا وہی آج کام آ گیا۔
نادیہ خان جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے سب سے پہلے کلیاں یا انکل سرگم کے ساتھ کسی پروگرام میں آئی تھی اور اس کے بعد اپنی صلاحیتیوں اور قابلیت کے زور پر آگے ہی بڑھتی گئی ۔ کئی عمدہ ڈرامے کیے جن میں مجھے بندھن کافی پسند ہے ، اس کے علاوہ شاید ایک ڈرامہ اڑان میگا کاسٹ کے ساتھ بھ تھا۔
اب کافی عرصہ سے نادیہ جیو ٹی وی پر صبح کا طویل دورانیہ کا ایک پروگرام کرتی ہیں جو کافی مقبول ہے اور واقعی ایک اچھا اور معیاری پروگرام ہے۔ نادیہ کافی سلجھی ہوئی باتیں کرتی ہے اور اپنے پروگرام کے ذریعے کافی لوگوں کی تربیت بھی کر رہی ہے بس ڈانس کا شوق کم کر لے تو بہت ہی عمدہ تعلیم و تربیت کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔ اس کے کچھ حصے تو لاجواب ہیں جیسے
واہ واہ پاکستان
ایک اور حصے میں ایک لڑکی دو ڈھول والوں کے ساتھ لوگوں کی غلطیوں پر انہیں پکڑتی ہے ، ان سے ان کی غلطی منواتی ہے ، انہیں پھولوں کا ہار پہناتی ہے اور پھر اس پر ڈھول بجواتی ہے یعنی بھگو بھگو کر خطا کے پتلوں کو آن سکرین مارتی ہے۔
نادیہ نے پچھلے سال بہترین ہوسٹ کا ایوارڈ جیتا ہے جو کہ یقینا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں اس پر تہہ دل سے نادیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کوئی بھی شخص جو پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرتاہے ، پاکستان کا نام روشن کرتا ہے قابل احترام ہے۔
