آر ايس ايس فيڈ

محفوظات برائے 'تہوار اور چھٹیاں' زمرہ

اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
نئے وعدوں کا جو ڈالا ہے وہ جال اچھا ہے

ظلم کی رات بہت جلد ڈھلے گی
آگ چولہوں میں ہر ا ک روز جلے گی

بھوک کے مارے کوئی بچہ نہیں روئے گا
چین کی نیند ہر ا ک شخص یہاں سوئے گا

آندھی نفرت کی چلے گی نہ کہیں اب کے برس
پیار کی فصل اگائے گی زمیں اب کے برس

ہے یقیں اب نہ کوئی شور شرابہ ہو گا
ظلم ہو گا نہ کہیں ، خون خرابہ ہو گا

اوس اور دھوپ کے صدمے نہ سہے گا
کوئی اب میرے دیس میں بے گھر نہ رہے گا

را ہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
دل کے بہلانے کوغالب یہ خیال اچھا ہو

مکمل تحرير پڑھيے »

 

Groundhog Day  چھٹی کا تہوار ہے جسے  دو فروری کے دن امریکہ اور کینیڈا میں منایا جاتا ہے۔ لوک روایت کے مطابق اگر دو فروری کو گراؤنڈ ہوگ (Groundhog ) اپنے بل میں سے نکل کر اپنا سایہ دیکھ لے تو سردیاں مزید چھ ہفتہ تک رہیں گی اور گراؤنڈ ہوگ واپس اپنے بل میں چلا جاتا ہے جہاں وہ سردی سے بچنے کے لیے سو رہا تھا۔اگر بادلوں کی وجہ سے سورج نہ نکل سکے اور وہ اپنا سایہ نہ دیکھ سکے تو سردیاں ختم ہونے کو ہیں اور بہار جلد آ رہی ہے اور گراؤنڈ ہوگ بھی نیند ترک کرکے باہر ہی رہ جاتا ہے۔

ہے نہ الٹی پیشن گوئی یعنی سورج نکلا ہو اور سایہ نظر آ جائے تو سردیاں مزید چھ ہفتہ رہیں گی اور سورج نہ نکلا ہو اور بادل چھائے ہو یعنی سردی ہو تو سردیاں ختم ہونے کو ہیں یعنی بہار آ رہی ہے۔

اس تہوار کی شروعات پنسلوینا میں اٹھارویں اور انیسویں صدی میں جرمن آ بادکاروں کی وجہ سے شروع ہوئی جو یہ تہوار اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس تہوار کی جڑیں قدیم یورپی موسمی روایت میں جہاں گراؤنڈ ہوگ کی جگہ مقدس ریچھ موسم کی پیشن گوئی کیا کرتا تھا ( وجہ صاف ظاہر ہے کہ وہاں ریچھ دستیاب تھا یہاں گراؤنڈ ہوگ )۔ یہ تہوار Candlemas کے تہوار سے بھی مشابہت رکھتا ہے اور چند اور تہواروں سے بھی جن کی تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک سے معلومات مل سکتی ہیں

گراؤنڈ ہوگ ڈے

جنوب مشرقی پنسلوینیا میں میں گراؤنڈ ہوگ لاجز میں تقریبات ہوتی ہیں جس میں کھانا ہوتا ہے ، تقاریر کی جاتی ہیں اور ایک سے زائد ڈرامہ یا چٹکلے تفریح کے لیے سٹیج کیے جاتے ہیں۔ اس تقریب میں پنسلوینیا میں بولنے جانے والی مخصوص جرمن زبان ہی بولی جاتی ہے اور ہر انگریزی لفظ بولے جانے پر nickel ، dime ، quarter (امریکی کرنسی)  ادا کرنے پڑتے ہیں۔

سب سے بڑا جشن Punxsutawney, Pennsylvania میں ہوتا ہے جہاں چالیس ہزار تک کا مجمع ہو جاتا ہے۔

 

گراؤنڈ ہوگ ڈے فلم جو 1993 میں بنی اس تہوار کی بین الاقوامی شہرت کا باعث بنی۔ اس فلم کو ثقافتی ، تاریخی اور جمالیاتی طور پر اہم قرار دے کر  United States National Film  Registry شامل کر لیا گیا۔ Internet Movie Database میں اس کا شمار 177 ویں مقبول ترین فلم کے طور پر کیا جاتا ہے۔ امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے  2008 میں اسے اسے آٹھویں بہترین افسانوی فلم قرار دیا۔

Punxsutawney Phil گراؤنڈ ہوگ (سب سے معتبر گراؤنڈ ہوگ ویسے تو ایک لائن ہے گراؤنڈ ہوگوں کی)  کی پیشن گوئی کے مطابق اس دفعہ بہار جلدی نہیں آئے گی اور سردیاں ابھی مزید چھ ہفتہ رہیں گی۔ ( تیرا ککھ نہ رہے گراؤنڈ ہوگا دسیا وی تے کی دسیا)

 

اس پوسٹ کو لکھنے کی وجہ میرے چار سالہ بیٹے امان کا پراجیکٹ تھا جس میں گراؤنڈ ہوگ ڈے کی مختصر تفصیل تھی۔

مکمل تحرير پڑھيے »