کچھ اپنے بارے میں
Friday، 26 January 2007 by محب علوی
اپنے بارے میں لکھنا کتنا مشکل ہوتا ہے اس کا صحیح معنوں میں اندازہ آج ہو رہا ہے۔ بچپن میں ایک مضمون ہوا کرتا تھا انگریزی میں Myself اس میں کچھ اسی قسم کی مشق کروائی جاتی تھی دیکھتا ہوں وہاں سے کتنی مدد ملتی ہے مجھے۔
میں گھر میں سب سے بڑا ہوں یقینا بھائی بہنوں میں ہی ورنہ ماں باپ سے بڑا تو آج تک نہ کوئی ہوا ہے اور نہ ہو گا۔ ہمارے ساتھ ہماری پیاری دادی اماں بھی رہتی ہیں جو اب ماشاءللہ سے پڑدادی اور پڑنانی کے عہدوں پر بھی فائز ہیں اور صبح صبح ان کے حقے کے لیے جلائے گئے اوپلوں کا دھواں اوپر کمرے تک پہنچ کر ان کے اٹھنے کا پتہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ صبح صبح اٹھ کر ابو کو بھی اٹھاتی ہیں اور ان کی پیار بھری گالیاں بھی سننے کو ملتی ہیں جو وہ ابو کو نہ اٹھنے پر دے رہی ہوتی ہیں۔










یہ بلاگ آپ کا ہے یا آپ کی محترمہ دادی اماں کا ؟
میرا ہی ہے بس دادی اماں کی یاد آرہی تھی اور اپنے حوالے سے لکھتے ہوئے ان کا خیال آیا تو لکھتا چلا گیا۔
I can’t write urdu.
write more things about your grand mother
regards
new born
بچپن مین سکول میں جب myself لکھنے کی مشق کروائی جا رہی ہوتی تھی تب آپ کہاںہوتے تھے حضرت؟
بچپن مین سکول میں جب “مائی سیلف“ لکھنے کی مشق کروائی جا رہی ہوتی تھی تب آپ کہاںہوتے تھے حضرت؟
لرکی ،
جلد ہی کچھ اور لکھوں گا مگر آپ محفل والی نیو بارن ہی ہیں
جناب جب خود پر لکھنے کی مشق کروائی جا رہی تھی تب میں کسی اور کے مضمون کی نقل کرنے میں مصروف تھا اس لیے یہ فن نہ سیکھ سکا۔
اس اپنے بارے میں آپ کہاں ہیں ۔۔؟
انجان ،
ایک تو یہ نامکمل ہے اور اس ادھوری پوسٹ کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور دوسرا اپنوں سے مل کر ہی آپ مکمل ہوتے ہیں۔ اپنوں کے ذکر کے بغیر اپنے بارے میں لکھنا کم از کم میرے لیے ممکن نہیں
حضرت خواجہ محمد یار فریدی رحمتہ اللہ علیہ کی حالات زندگی، شاعری، مقالاجات
http://www.khawajamuhammadyaar.net
محب بھائی کہیں آپ مائی سیلف کی جگہ دادی اماّں سیلف تو نہیں لکھتے رہے ایلکن خیر پھر بھی بات دادی اماں کے حقے پہ ہی اٹک کے رہ گئی ،آگے کیا ہوا
محب! السلام علیکم،
آپکے بلاگ کا ہیڈر بہت خوبصورت ہے۔
my self پر میں نے بہت مضمون چھاپے ہیں۔چھاپے اس لیے کیونکہ ایک بار والد صاحب نے لکھوا دیا تھا اسی کو 6th,7th ,8th تک استعمال میں لایا گیا یعنی بھرپور استعمال
تو اگر مھجے موقع دیا جائے تو میں لکھ دیتی ہوں اپنی ” آپ بیتییاں” ہر سال کی بھی ایک لکھوں گی تا کافی ضحیم کتاب بن جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ الگ بات ہے کہ شاید کوئی پڑھنے پہ راضی نہ ہو
دادی اماں کی محبت کے لطف اٹھانا بھی کیا خوش بختی ہوتی ہے !!
Great site Mohib.
I need your help, i am working on an urdu blog using urdupress and I am working on a theme and I want urdu support in ’search box’ similar to the search box you got in the header
I am waiting for your email in this regard.
Thanks in advance
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے اپنے بارے میں ، جیسے کچھ ہٹ کر لکھنا کہتے ہیں،وہ لکھا ہے آپ نے ، بہت عمدہ اور آپ کا بلاگ بھی بڑا پیارا ہے۔
مجھے بھی اپنے بلاگ رول میں شامل کر نا پسند کریں گے
میں اردو – انگلش میں پوسٹس کرتا ہوں
میرا بلاگ دیکھیں – امید ہے آپ کو پسند آئے گا
میں نے آپ کو اپنے بلاگ رول میں شامل کر لیا ہے
شکریہ
یاسر عمران مرزا
http://yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزاکی آخری تحریر1
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام
میں آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہو گی اور صرف اردو، اور اردو کے سوا کوئی اور زبان نہیں ہو گی۔ دیگر اقوام کی تاریخ اس امر پر گواہ ہے کہ ایک مشترکہ سرکاری زبان کے بغیر کوئی قوم باہم متحد نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی اور کام کر سکتی ہے، پس جہاں تک پاکستان کی سرکاری زبان کا تعلق ہے وہ صرف اور صرف اردو ہی ہو گی۔
21 مارچ 1948 ڈھاکہ
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام
میں آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری انٹرنیٹ زبان اردو ہو گی اور صرف اردو، اور اردو کے سوا کوئی اور زبان نہیں ہو گی۔ دیگر اقوام کی تاریخ اس امر پر گواہ ہے کہ ایک مشترکہ سرکاری انٹرنیٹ زبان کے بغیر کوئی قوم باہم متحد نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی اور کام کر سکتی ہے، پس جہاں تک پاکستان کی انٹرنیٹ زبان کا تعلق ہے وہ صرف اور صرف اردو ہی ہو گی۔
21 مارچ 1948 ڈھاکہ
آپ کے بیٹے کے بارے میں کچھ کہنا چاہ رہا تھا ۔ ماشاء اللہ اس کانام بہت پیارا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب کرے اٰمین۔ ثم اٰمین۔
آپ نے اپنے متعلق بتایا شکریہ۔
جان کر خوشی ہوئی۔
عمران الحسینیکی آخری تحریر1
Aslam_O_alikum …
kia haal hain aap ke ?
Main ne Aapka blog Dekha bohat accha laga .Aur aapke Urdu adab se lagaoo ko dekh ke aur zaida accha laga
Khaire message ekrnay ka maqsad yeah tha ke mujhe aap se ik request kerny hai . main ik site bana raha hoon http://www.urdurasala.com Complete free Aur Famous pakistani writers ki books yahan per majood hain . khaire maray kahnay ka maqsad yeah tha ke aap yeah mery site check ekrien aur Aur please Apnay blog pe Ik post iske baray main ker dien . mujhe yakeen hai ke Agar aap wakye main urdu adab se lagaoo rakhtay hain to site dekhnay ke bad aap khud ba khud is pe ik blog post likhna pasand farmaien gay
thank you so much in advance:)
Allah hafiz
And haan main aap ke Reply ka intazar keroon ga agar aap wakye is pe ik post likhna pasand ekrien gay to please mujhe maray e-mail pe email ker dijye ga
Allah hafiz
Rehan Ahmedکی آخری تحریر1
آپکی تحر یر پزھ کر اس بچے کا قصہ یاد آ گیا جس نے” راقمِ بلا گِ بالا ” کی مانند سارا واقت کھیل کود اور دوسروں کے مظمون نقل کر نے میں گزار دیا، اور عین امتحان سے ایک روز پہلے پانچ مظامین میں سے ایک یاد کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔ ھو سکتا ک۔آپ میں سے اکثر افراد نے یہ قصہ پہلے سے سن رکھا ھو، مگر کیا کروں یہ قصہ یاد آ رھا ھے اور بہت زور سے آ رھا ھے- ( اس لیے گزارش ھے کہ جن حضرات نے یہ قصہ سن رکھا ھے وہ بیشک اپنے کان بند کر لیں-)
تو ہوا کچھ یوں کہ اس بچے نے جو ایک مضمون یاد کرنے کا قصد کیا وہ تھا ‘میرا بہتیرن دوست’ مگر شومئ قسمت سے جو مظمون امتحان میں آیا اس کا عنوان تھا ‘میرا باپ’ – بچہ کمال مھارت کا ثبوت دیتے ھوے دوست کے لفظ کو باپ میں تبدیل کرتا گیا- اور جو تحریر تخلیق کی وہ کچھ یوں تھی-
میرا باپ
ویسے تو میرے بہت سے باپ ھیں مگر میرا سب سے اچھا اور ‘سچا’ باپ صرف ایک ھے- اس کا نام ھے فرحان خان – وہ ہمار ے ہی محلے میں رہتا ہے- اس کا ہمارے گھر خوب آنا جانا ہے بلکہ اکثر تو وہ ہمارے گھر ہی سو بھی جاتا ہے- وہ نہ صرف پڑھائ میں تیز ہے، بلکہ بہت خو بصورت اور امیر بھی ہے۔ اسی لیے نہ صرف میں بلکہ میری امی بھی اسے بہت ‘پیار’ کرتی ہیں-
یہ قصہ میں نے صرف اس لیے گوش گزار کیا ہے کہ قارئین اس سے سبق حاصل کریں اور نقل کرتے سمے عقل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑتے ہوے یہ دیکھ لیں کہ ساتھ والا لڑکا/ لڑکی ماٰئی سیلف پر مضمون لکھ رھا ھے یا’ مائی دادی اماں ‘ پہ-
سلام علیکم ورحمہ