گلابو اور فیضو کے الفت بھرے خط
Thursday، 25 February 2010 | مصنف: محب علوی
یہ خطوط اردو ویب محفل پر میرے اور حجاب کے درمیان ایک دھاگے میں لکھے گئے تھے جو خاصہ مشہور ہوا تھا مگر اس میں اور بھی بہت سے لوگوں کے خطوط تھے ۔ حجاب سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے اسے بلاگ پر باری باری شائع کیا جائے۔ خطوط میں گلابو حجاب ہے اور فیضو محب۔ اس دھاگے میں دو خط میں نے خود کلامی کے انداز میں لکھے تھے جن کا موضوع سخن کسی کی طرف نہیں تھا اس لیے وہ اتنے دلچسپ بھی ثابت نہیں ہوئے۔ حجاب نے ایک خط کو فرض کرتے ہوئے پہلا خط لکھا جس سے یہ دلچسپ سلسلہ شروع ہوا۔
پہلا خط گلابو کا فیضو کے نام
تمہارا خط اب کی بار کیا ملا سمجھو قیامت آ گئی طبیعت پہلے ہی ناساز تھی اب ساز و آواز بن گئی، تم خط پھینکتے ہوئے خط کے ساتھ چھوٹا سا پتھر باندھا کرو اس بار تمہارا خط امّاں کے سر پر لگا وہ تو شُکر تھا کہ امّاں اپنی چیخ و پکار میں یہ بھول گئیں کہ کیا چیز لگی ہے سر پر ورنہ دن میں تارے نظر آ جاتے مجھے
میں تمہاری شاعری سمجھنے کی کوشش کروں ، تمہارے خط سنبھالوں یا تمہاری حرکتوں پر پردے ڈالوں ایک ننھی سی معصوم میری جان اور اُس پر اتنے ظلم
اور غزل ہی بھیجنا تم کبھی تحفے بھی بھیج دیا کرو ایسے تو کافی خبریں ملتی ہیں اڑتی اڑتی انار کلی میں گھوم رہے ہوتے ہو وہ تو شکر کرو اکیلے ہوتے ہو اس لیئے کبھی پوچھا نہیں اور یاد رکھو آئندہ بھی اکیلے گھومنا ورنہ وہ غزل ابّا کو بھجواؤں گی تمہارے جو تم نے مجھے لکھی ہے پھر تم پر دیوان لکھیں گے ابّا تمہارے
اور ہاں یہ تمہارے خط لکھنے کا شوق اور اُس سے زیادہ جواب مانگنے کا شوق کچھ زیادہ نہیں ہو گیا کہیں منشی لگنے کا ارادہ تو نہیں رکھتے اگر ایسا ہے تو ذرا قلم کو قابو میں رکھنا میں تمہارے مزاج سے خوب واقف ہوں
اچھا اب اجازت دو تمہاری نئی رپورٹ ملے گی تو خط لکھوں گی۔










آپ میرے پرانے ای میل ایڈریسز پر ای میل کرتے رہے ہوں گے، وہ سب اکاؤنٹ بند ہو چکے ہیں۔ میرا نیا ای میل ایڈریس آپ کے پاس آ گیا ہے۔
کمپیوٹر میں مسائل کی وجہ سے ڈیٹا اڑ گیا تھا، چنانچہ میرے پاس ایس ایم ایف کا ترجمہ نہیں ہے۔
قدیر احمد´s last blog ..Inventory Management System of Ahmed Hassan Textile Mills
اچھا تو خطوط چل رہے ہيں ميں بيچ ميں چاچا کيدو کا رول کروں گی
فيضو بڑا سست ہے جواب ہی نہيں دے رہا ڈاکيے سے کرائے پر لکھوا رہا ہے کيا؟
یہ کیا بات ہوئی جناب
آپ کے وہ تین عدد خط کہاں گئے جن کے جواب کوئی دینے کو تیار نہیں تھا تو یہ گلابو میدان میں آئی تھی ۔۔ وہ بھی تو پڑھوائیں لوگوں کو ، فیضو نے پہلے خط لکھا تھا۔۔
فيضو بھی پاکستانی مردوں کا اصل کردار ہے بات خود شروع کری تھی ملبہ سارا لڑکی پر ڈال ديا
عبدلقدیر ،
بھائی کوئی اسان سا ای میل ایڈریس دو جس پر میل کر سکوں یا مجھے میل کرو تاکہ بات چیت کا سلسلہ شروع ہو سکے
اسما کیدو کا کردار براہ مہربانی نہ کرنا سارے خطوط کا لطف غارت ہو جائےگا۔
خدارا کسی معاملے میں تو مردوں اور پاکستانی مردوں کا پیچھا چھوڑ دیا کرو۔
ٹھیک ہی لکھا ہے اسماء نے آپ نے اپنے خط سے لیوں نہیں سٹارٹ کیا ؟؟ اور صرف بلاگ پر پوسٹ کے لیئے کہا تھا آپ نے ، فیس بُک پر کیوں پوسٹ کیئے ؟؟ فیس بُک پر آپ صرف اپنے خط پوسٹ کریں میرے والے نہیں ۔۔ میرا خط ڈیلیٹ کریں اپنے فیس بُک سے ۔۔
لفظ کیوں کو ٹھیک کردیں غلط ہوگیا
آپ کو شرم نہیں آتی گلابو کے خطوطوں کو فیس بکوں پہ پوسٹتے ہوئے؟
بڑی غلط بات ہے
صرف بلاگنے پر اکتفا کریں اور فیس بک پر صرف ان پوسٹوں کو لنکیں
یہ پریم کتھا زبان ذد، مطلب فیس بک عام نہیں ہونی چاہئے
—
بائی دا وے سلسلہ پسند آیا
ڈفر´s last blog ..کس نے مارا ہے پاپا کی جان کو ؟
یونہی گلابو کا ساتھ دینا ڈفر
میرے خط کے لنک پوسٹ کیئے جا سکتے ہیں فیس بُک پر بس ، اور جناب محب صاحب ذرا کمنٹس بھی اپروو کریں ،شاہدہ آپی کے کمنٹس کا دم گُھٹ رہا ہے کب سے –
حجاب، فیس بک پر میرا بلاگ جڑا ہوا ہے اس لیے خود بخود پوسٹ ہو جاتے ہیں لنک۔ اتنا گھبراؤں نہیں
میں نے کسی کے بھی تبصرے کو نہیں روکا۔
محب علوی´s last blog ..گلابو اور فیضو خطوط ۔۔۔۔ دوسرا حصہ
اوکے فیس بُک پر بھی پوسٹ ہونے دیں کوئی بات نہیں ، شاہدہ آپی 2 تبصرہ کر چکی ہیں آپ اسپیم میں چیک کریں اگر ہے تو اپروو کردیں ۔
شکریہ ڈفر اور فیس بک والا معاملہ میرا خیال ہے صاف ہو گیا
میں دیکھتا ہوں حجاب تبصرے کو۔
محب علوی´s last blog ..گلابو اور فیضو خطوط ۔۔۔۔ دوسرا حصہ