Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ

نادیہ خان واہ واہ

No Gravatar

کافی پہلے لکھنا تھا اس موضوع پر گردش دوراں نے مہلت ہی نہ دی البتہ میں نے احتیاط اس پوسٹ کو سرخی کے ساتھ ڈرافٹس میں رکھ لیا تھا وہی آج کام آ گیا۔

نادیہ خان جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے سب سے پہلے کلیاں یا انکل سرگم کے ساتھ کسی پروگرام میں آئی تھی اور اس کے بعد اپنی صلاحیتیوں اور قابلیت کے زور پر آگے ہی بڑھتی گئی ۔ کئی عمدہ ڈرامے کیے جن میں مجھے بندھن کافی پسند ہے ، اس کے علاوہ شاید ایک ڈرامہ اڑان میگا کاسٹ کے ساتھ بھ تھا۔

اب کافی عرصہ سے نادیہ جیو ٹی وی پر صبح کا طویل دورانیہ کا ایک پروگرام کرتی ہیں جو کافی مقبول ہے اور واقعی ایک اچھا اور معیاری پروگرام ہے۔ نادیہ کافی سلجھی ہوئی باتیں کرتی ہے اور اپنے پروگرام کے ذریعے کافی لوگوں کی تربیت بھی کر رہی ہے بس ڈانس کا شوق کم کر لے تو بہت ہی عمدہ تعلیم و تربیت کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔  اس کے کچھ حصے تو لاجواب ہیں جیسے

 

واہ واہ پاکستان

ایک اور حصے میں ایک لڑکی دو ڈھول والوں کے ساتھ لوگوں کی غلطیوں پر انہیں پکڑتی ہے ، ان سے ان کی غلطی منواتی ہے ، انہیں پھولوں کا ہار پہناتی ہے  اور پھر اس پر ڈھول بجواتی ہے یعنی بھگو بھگو کر خطا کے پتلوں کو آن سکرین مارتی ہے۔

 

نادیہ نے پچھلے سال بہترین ہوسٹ کا ایوارڈ جیتا ہے جو کہ یقینا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں اس پر تہہ دل سے نادیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کوئی بھی شخص جو پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرتاہے ، پاکستان کا نام روشن کرتا ہے قابل احترام ہے۔

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

7 آراء برائے ”نادیہ خان واہ واہ“

  1. افتخار اجمل بھوپالNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 13 January 2010 بوقت 2:39 am

    میں ٹی وی کبھی کبھار ہی دیکھتا ہوں ۔ سو میں نے دیکھا تو نہیں لیکن سنا تھا کہ نادیہ خان کا کردار معین اختر ادا کرتا ہے
    افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..دوسرا ستون ۔ اخلاق یعنی سلوک برتاؤ My ComLuv Profile

  2. مکیNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 13 January 2010 بوقت 2:55 am

    آپ بھی کیا چھچھوروں کی تعریف کرنے بیٹھ گئے..
    مکی´s last blog ..ماروسا ڈیسٹریلز My ComLuv Profile

  3. تانیہ رحمانNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 13 January 2010 بوقت 5:11 am

    محب علوی کس ہستی کا زکر چھڑ دیا ۔ بہت ہی زبردست چیز ہے ہر فن مولا ہے ۔ جب بھی بولتی ہے ۔ کیا بولتی ہے ۔ سب سے بڑی بات کہ ڈرتی نہیں ہے کل کیا ہو گا اس کے ساتھ ۔ کئی دکھی لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹ لانے والی نادیہ خان ۔ بہت ہی گریٹ ہے ۔نادیہ خان واہ واہ

  4. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 13 January 2010 بوقت 10:31 am

    افتخار صاحب میں سمجھا نہں کہ کیا مطلب ہے آپ کے جملے کا
    محب علوی´s last blog ..نادیہ خان واہ واہ My ComLuv Profile

  5. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 13 January 2010 بوقت 10:34 am

    مکی یار ہتھ ہلکا رکھا کرو
    نادیہ کی کچھ چیزیں مجھی بھی نہیں پسند مگر مجموعی طور پر وہ اچھی ہے اور اس کی خوبیاں اس کی خامیاں پر حاوی ہیں۔

    آج کے قحط الرجال میں وہ غنیمت ہے اور جس سے لوگ اتنی محبت کریں اس میں ضرور کوئی بات ہوتی ہے ورنہ اللہ ایسے ہی کسی کو عزت نہیں دیتا۔
    محب علوی´s last blog ..نادیہ خان واہ واہ My ComLuv Profile

  6. فرحان دانشNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 13 January 2010 بوقت 11:55 am

    نادیہ خان اچھی ہوسٹ ہےمگر کبھی اُورایکٹنگ کرتی ہے کبھی حد سے زیدہ بولڈ ہوجاتی ہے ۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ لوگ نادیہ کو “چھچھوری ” کہتے ہیں

  7. محمد احمدNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 16 January 2010 بوقت 6:34 am

    نادیہ خان ٹی وی اینکرز میں سے اُن چند لوگوں میں ہیں جن کو دیکھ کر مجھے سخت کوفت ہوتی ہے۔ ویسے شاید وہ اچھی ہو لیکن ایک ہی جیسے چہرے روز روز دیکھ کر دل بھر جاتا ہے۔
    محمد احمد´s last blog ..انگریزی کا رعب My ComLuv Profile

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

9 visitors online now
9 guests, 0 members
Max visitors today: 9 at 07:07 pm MST
This month: 9 at 09-02-2010 07:07 pm MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar