آر ايس ايس فيڈ

نئےسال کے نئے عزم

نئے سال پر ایک روایت مجھے اچھی لگتی ہے کہ کچھ لوگ نیو  ایئر  ریزولوشن پاس کرتے ہیں  اور نئے سال میں اپنے لیے کچھ اہداف مقرر کرتے ہیں۔ میں نے سوچا میں جو ہر وقت خواب غفلت ، خواب خرگوش اور میٹھے خوابوں میں مست رہتا ہوں کچھ جاگتی آنکھوں کے خواب قلمبند کر دوں تاکہ یار لوگ مجھے یاد بھی دلا سکیں اور مجھ میں بھی اپنا ہی لکھا  پڑھ کر عقابی روح بیدار ہو سکے۔

پہلا منصوبہ جو کہ جنوری میں ہی انشاءللہ پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے وہ ہے اردو بلاگنگ فورم کا دوبارہ اجرا ایک نئے نام سے۔ پچھلی دفعہ یہ کام اردو ٹیک کے نام سے کیا گیا تھا جس میں عبدل قدیر احمد رانا اور بدتمیز شامل تھے۔ بدتمیز نے ویب ہوسٹنگ کی سہولت مہیا کی تھی اور اردو ٹیک کی ڈومین بھی اسی کے نام سے رجسٹر تھی جو اب بھی ہے۔عبدل قدیر احمد رانا نے ایس ایم ایف فورم کا اردو ترجمہ کیا تھا اور یوں اردو بلاگنگ فورم اور بلاگنگ سروس شروع ہو گئی تھی۔  اس زمانے کی یادگاریں اردو ٹیک کے بلاگران آج بھی ہیں اور انشاءللہ رہیں گے۔ بدتمیز نے اردو ٹیک وینس کو سنبھال لیا تھا اور اب بھی سنبھالے ہوا ہے۔ عبدل قدیر احمد رانا  اور بدتمیز  کی صلح صفائی کی برکات سے پہلے اردو بلاگنگ سروس تعطل کا شکار ہوئی اور پھر فورم بھی اس کی نظر ہو گیا۔ میں بھی مصروف رہا اور امریکہ آنے کے بعد اسے بالکل نہ دیکھ سکا۔
اب انشاءللہ نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ اسے پھر سے شروع کرنا ہے اور اس دفعہ جس جوان کا انتخاب کیا ہے وہ اردو بلاگنگ کی دنیا کا جانا پہچانا اور نامی گرامی بندہ ہے۔ سندھ کے اس سپوت کو آپ سب راشد کامران کے نام سے جانتے ہیں اور پچھلے سال کے بہترین بلاگر کا اعزاز بھی اس سندھ کے سپوت کے پاس ہے۔ سندھ کے اس سپوت کی میں بڑی قدر کرتا ہوں کیونکہ سندھ کے اس جیسے سپوتوں سے ہی سندھ کا نام روشن ہے ورنہ جانے کتنے زردار ،  مرزا اور بھٹو سندھ کا نام بدنام کرنے کو کافی ہیں۔ ابو شامل یقینا ایک اور قابل تعریف نام ہے سندھی سپوتوں میں اور اگر مکی کا تعلق بھی بنیادی طور پر سندھ سے ہے تو پھر آپ لوگ خود سمجھدار ہیں۔
خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا ، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ راشد کے ساتھ یہ طے ہو گیا ہے کہ ہم لوگ مل کر یہ فورم جلد از جلد شروع کریں اور اردو بلاگران کو اس پر اکٹھا کریں اور ساتھ میں ورڈ پریس پر مفت اردو سروس دینا شروع کریں۔ سعود ابن سعید بھی ہاں نہ کے درمیان ہیں مگر امید کی جانی چاہیے کہ وقت پڑنے پر آگے ہی ہو گا پیچھے نہیں۔

یہ تو ہے اردو  بلاگنگ کے فورم اور سروس کے متعلق ایک منصوبہ۔ اس کے علاوہ ایک عدد سافٹ ویئر ہاؤس اور اپنی کمپنی کی سائٹ بھی جلد ہی بنانی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان جا کر خوب آرام اور لطف اٹھانے کے منصوبے ہیں جو وہاں پہنچ کر ہی بتاؤں گا۔

اس کے علاوہ راشد کے ساتھ ہی مل کر ایک عدد عمدہ رومن ٹو اردو کنورٹر بھی لکھنا ہے جو کہ اصل میں تو راشد نے ہی لکھنا ہے میں نے ساتھ مدد دینی ہے۔

PHP  اور  JAVA   سیکھنے کا بھی ارادہ ہے اسپانوی اور فرنچ سیکھنے کے ساتھ ساتھ۔

اب دیکھتے ہیں کتنے ارادے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں اور کتنے نہیں۔

اور ہاں اگلے سال بہترین بلاگر کا اعزاز جیتنا بھی منصوبہ جات میں شامل کر لیا ہے جب سے سنا ہے کہ سرکاری سطح پر بھی کسی اردو بلاگر کو اعزاز ملنے کا امکان ہے۔

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • LinkedIn
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

4 آراء برائے ”نئےسال کے نئے عزم“

  1. افتخار اجمل بھوپال Identicon Icon افتخار اجمل بھوپال رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 3 January 2010 بوقت 7:33 am

    اچھے ارادے ہیں ۔ اللہ کامیاب کرے ۔
    کنورٹر بارے ایک درخواست ہے کہ کچھ ایساہو کہ کوئی شخص رومن اُردو میں تبصرہ لکھے اور وہیں ایک بٹن ہو جسے وہ دبائے تو وہ اُردو ہو جائے
    یا
    ایسا ہو کہ ایک بٹن ہو جسے دبانے کے بعد وہ رومن اُردو میں تبصرہ لکھنا شروع کرے تو ہر لفظ کے بعد جب وہ سپیس دبائے تو وہ اُردو میں تبدیل ہو جائے
    افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ زندگی My ComLuv Profile

  2. فارغ Identicon Icon فارغ رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 3 January 2010 بوقت 12:19 pm

    ایسا کنورٹر جیسا اجمل صاحب نے لکھا ہے گوگل نے پہلے ہی جاری کردیا ہے اور اسے بآسانی جاوا اسکرپٹ سے کال کیا جا سکتا ہے یقینا راشد کامران صاحب کے علم میں ہوگا

  3. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 3 January 2010 بوقت 5:38 pm

    شکریہ افتخار صاحب،
    آپ جو چاہتے ہیں وہ جیسا کہ فارغ صاحب نے بتایا کہ گوگل دے چکا ہے مگر آپ کی بات میں نے نوٹ کر لی ہے کہ اس چیز کو صرف گوگل کی سائٹ ہی نہیں اردو کی سائٹس پر بھی ہونا چاہیے جیسا کہ اس سائٹ‌ پر ہے ایک اردو ویب پیڈ کی شکل میں۔

    فارغ:
    آپ نے اپنا کوئی اتا پتا ہی نہیں چھوڑا بہرحال شکریہ آپ کے تبصرے کا۔
    محب علوی ´s last blog ..نئےسال کے نئے عزم My ComLuv Profile

  4. خرم Identicon Icon خرم رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 6 January 2010 بوقت 9:27 am

    ہمارا تو صرف ایک منصوبہ ہے۔ اگلے برس جنوری میں ڈزنی کی آدھی میراتھان میں شرکت کرنا ہے انشاء اللہ۔ :razz:
    خرم´s last blog ..ماں، بیوی، بیٹی اور بہن My ComLuv Profile

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled