آر ايس ايس فيڈ

نئےسال کے نئے عزم

نئے سال پر ایک روایت مجھے اچھی لگتی ہے کہ کچھ لوگ نیو  ایئر  ریزولوشن پاس کرتے ہیں  اور نئے سال میں اپنے لیے کچھ اہداف مقرر کرتے ہیں۔ میں نے سوچا میں جو ہر وقت خواب غفلت ، خواب خرگوش اور میٹھے خوابوں میں مست رہتا ہوں کچھ جاگتی آنکھوں کے خواب قلمبند کر دوں تاکہ یار لوگ مجھے یاد بھی دلا سکیں اور مجھ میں بھی اپنا ہی لکھا  پڑھ کر عقابی روح بیدار ہو سکے۔

پہلا منصوبہ جو کہ جنوری میں ہی انشاءللہ پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے وہ ہے اردو بلاگنگ فورم کا دوبارہ اجرا ایک نئے نام سے۔ پچھلی دفعہ یہ کام اردو ٹیک کے نام سے کیا گیا تھا جس میں عبدل قدیر احمد رانا اور بدتمیز شامل تھے۔ بدتمیز نے ویب ہوسٹنگ کی سہولت مہیا کی تھی اور اردو ٹیک کی ڈومین بھی اسی کے نام سے رجسٹر تھی جو اب بھی ہے۔عبدل قدیر احمد رانا نے ایس ایم ایف فورم کا اردو ترجمہ کیا تھا اور یوں اردو بلاگنگ فورم اور بلاگنگ سروس شروع ہو گئی تھی۔  اس زمانے کی یادگاریں اردو ٹیک کے بلاگران آج بھی ہیں اور انشاءللہ رہیں گے۔ بدتمیز نے اردو ٹیک وینس کو سنبھال لیا تھا اور اب بھی سنبھالے ہوا ہے۔ عبدل قدیر احمد رانا  اور بدتمیز  کی صلح صفائی کی برکات سے پہلے اردو بلاگنگ سروس تعطل کا شکار ہوئی اور پھر فورم بھی اس کی نظر ہو گیا۔ میں بھی مصروف رہا اور امریکہ آنے کے بعد اسے بالکل نہ دیکھ سکا۔
اب انشاءللہ نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ اسے پھر سے شروع کرنا ہے اور اس دفعہ جس جوان کا انتخاب کیا ہے وہ اردو بلاگنگ کی دنیا کا جانا پہچانا اور نامی گرامی بندہ ہے۔ سندھ کے اس سپوت کو آپ سب راشد کامران کے نام سے جانتے ہیں اور پچھلے سال کے بہترین بلاگر کا اعزاز بھی اس سندھ کے سپوت کے پاس ہے۔ سندھ کے اس سپوت کی میں بڑی قدر کرتا ہوں کیونکہ سندھ کے اس جیسے سپوتوں سے ہی سندھ کا نام روشن ہے ورنہ جانے کتنے زردار ،  مرزا اور بھٹو سندھ کا نام بدنام کرنے کو کافی ہیں۔ ابو شامل یقینا ایک اور قابل تعریف نام ہے سندھی سپوتوں میں اور اگر مکی کا تعلق بھی بنیادی طور پر سندھ سے ہے تو پھر آپ لوگ خود سمجھدار ہیں۔
خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا ، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ راشد کے ساتھ یہ طے ہو گیا ہے کہ ہم لوگ مل کر یہ فورم جلد از جلد شروع کریں اور اردو بلاگران کو اس پر اکٹھا کریں اور ساتھ میں ورڈ پریس پر مفت اردو سروس دینا شروع کریں۔ سعود ابن سعید بھی ہاں نہ کے درمیان ہیں مگر امید کی جانی چاہیے کہ وقت پڑنے پر آگے ہی ہو گا پیچھے نہیں۔

یہ تو ہے اردو  بلاگنگ کے فورم اور سروس کے متعلق ایک منصوبہ۔ اس کے علاوہ ایک عدد سافٹ ویئر ہاؤس اور اپنی کمپنی کی سائٹ بھی جلد ہی بنانی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان جا کر خوب آرام اور لطف اٹھانے کے منصوبے ہیں جو وہاں پہنچ کر ہی بتاؤں گا۔

اس کے علاوہ راشد کے ساتھ ہی مل کر ایک عدد عمدہ رومن ٹو اردو کنورٹر بھی لکھنا ہے جو کہ اصل میں تو راشد نے ہی لکھنا ہے میں نے ساتھ مدد دینی ہے۔

PHP  اور  JAVA   سیکھنے کا بھی ارادہ ہے اسپانوی اور فرنچ سیکھنے کے ساتھ ساتھ۔

اب دیکھتے ہیں کتنے ارادے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں اور کتنے نہیں۔

اور ہاں اگلے سال بہترین بلاگر کا اعزاز جیتنا بھی منصوبہ جات میں شامل کر لیا ہے جب سے سنا ہے کہ سرکاری سطح پر بھی کسی اردو بلاگر کو اعزاز ملنے کا امکان ہے۔

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • LinkedIn
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

10 آراء برائے ”نئےسال کے نئے عزم“

  1. دوست Identicon Icon دوست رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 3 January 2010 بوقت 8:11 am

    عزم تو بڑے اچھے ہیں‌ جی نئے سال کے۔ اللہ ان میں کامیابی بھی دے۔ اور میرے جیسے فصلی بٹیروں‌ کو ساتھ دینے کی توفیق بھی دے۔ :oops:
    دوست´s last blog ..لوڈ شیڈنگ My ComLuv Profile

  2. امید Identicon Icon امید رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 3 January 2010 بوقت 10:18 am

    لگتا ہے عزم ذیادہ ہی بلند ہیں جبھی دو بار لکھے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    امید

  3. ابن سعید Identicon Icon ابن سعید رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 3 January 2010 بوقت 11:53 am

    اللہ آپ کو آپ کے نیک ارادوں میں کامیاب کرے۔ آمین

    گو کہ عزائم زیادہ ہیں پر محب بھائی جیسے اولو العزم اور راشد بھائی جیسے حٌیم و بردبار نوجوانوں سے کچھ بھی بعید نہیں کہ کرنے پہ آجائیں تو یہ ہدف سال بھر کے بجائے چند مہینوں میں سمٹ جائے۔ ہماری نیک تمنائیں اردو کے تابناک مستقبل کے ساتھ ہیں۔

  4. جعفر Identicon Icon جعفر رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 3 January 2010 بوقت 9:36 pm

    ورڈ پریس پر اردو سپورٹ تو بہت ہی عظیم مقصد ہے۔۔خاص طور پر میرے جیسوں‌کے لئے۔۔۔
    میری دعا ہے کہ آپ اپنے تمام مقاصد میں‌کامیاب ہوں، صرف آخری والے کو چھوڑ کر۔۔۔ ;-)
    کیونکہ اس پر میری نظر ہے۔۔۔۔ :lol:
    جعفر´s last blog ..ایک انتخابی تقریر My ComLuv Profile

  5. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 4 January 2010 بوقت 5:47 am

    دوست یار ،
    تم نے سنا نہیں اپنے قومی شاعر کو

    نگہ بلند ، سخن دلنواز اور بھی کچھ تھا۔

    تو یہی کچھ ہے اور ہاں تم جو لسانیات پڑھ رہے ہو تو کچھ مل جل کر بھی تو کرو۔
    محب علوی´s last blog ..نئےسال کے نئے عزم My ComLuv Profile

  6. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 4 January 2010 بوقت 5:49 am

    امید:
    بات تو آپ کی سچ ہے اور وہ سیانے کہتے ہیں کہ عزم پختہ ہو تو دہراتے رہنا چاہیے اس سے عازم اور عظمہ دونوں پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
    محب علوی´s last blog ..نئےسال کے نئے عزم My ComLuv Profile

  7. ابوشامل Identicon Icon ابوشامل رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 4 January 2010 بوقت 9:24 pm

    محب صاحب! آپ کے عزائم سے لگ رہا ہے کہ “ٹارزن کی واپسی” ہونے والی ہے :) اللہ آپ کو انفرادی و اجتماعی ارادوں میں کامیابی عطا فرمائے۔
    ابوشامل´s last blog ..موثر ترین مسلم شخصیات My ComLuv Profile

  8. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 9 January 2010 بوقت 6:55 pm

    بس یار پوری کوشش ہے کہ اس سال کو عمدہ اور بہترین سال بناؤں۔
    محب علوی´s last blog ..The Phantom of the Opera My ComLuv Profile

  9. قاسم رفیق Identicon Icon قاسم رفیق رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 12 March 2010 بوقت 8:40 am

    قاسم

  10. قاسم Identicon Icon قاسم رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 12 March 2010 بوقت 8:51 am

    ربا تو معاف کر سب کو تو سب کا مالک

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled