Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ

نیا سال اچھا ہو

No Gravatar

اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
نئے وعدوں کا جو ڈالا ہے وہ جال اچھا ہے

ظلم کی رات بہت جلد ڈھلے گی
آگ چولہوں میں ہر ا ک روز جلے گی

بھوک کے مارے کوئی بچہ نہیں روئے گا
چین کی نیند ہر ا ک شخص یہاں سوئے گا

آندھی نفرت کی چلے گی نہ کہیں اب کے برس
پیار کی فصل اگائے گی زمیں اب کے برس

ہے یقیں اب نہ کوئی شور شرابہ ہو گا
ظلم ہو گا نہ کہیں ، خون خرابہ ہو گا

اوس اور دھوپ کے صدمے نہ سہے گا
کوئی اب میرے دیس میں بے گھر نہ رہے گا

را ہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
دل کے بہلانے کوغالب یہ خیال اچھا ہو

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

5 آراء برائے ”نیا سال اچھا ہو“

  1. بوچھیNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 1 January 2010 بوقت 7:48 am

    Happy New Year … :smile:

  2. فرحان دانشNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 1 January 2010 بوقت 10:15 am

    آپ کیلئے بھی نیا سال اچھا ہو

  3. امیدNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 1 January 2010 بوقت 11:33 am

    اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
    نئے وعدوں کا جو ڈالا ہے وہ جال اچھا ہے

    خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  4. افتخار اجمل بھوپالNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 1 January 2010 بوقت 10:25 pm

    آپ کیلئے اور آپ کے اہلِ خانہ کیلئے یح سال اور اگلے سال مبارک ہوں
    ویسے میں ڈھونڈ رہا ہوں اُس برہمن کو
    جس نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے
    سال اُس کیلئے ہے یا میرے لئے اچھا
    افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دار کون ؟ My ComLuv Profile

  5. محبت علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 2 January 2010 بوقت 7:28 am

    بوچھی:
    آپ کو بھی نیا سال مبارک ہو بوچھی

    فرھان دانش:
    آپ کو بھی نیا سال مبارک ہو

    امید:
    واقعی دیکھتے ہیں کہ اچھارہے گا کہ نہیں

    افتخار:
    آپ کے لیے بھی یہ سال مبارک ہو
    محبت علوی´s last blog ..نیا سال اچھا ہو My ComLuv Profile

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

7 visitors online now
7 guests, 0 members
Max visitors today: 7 at 07:01 pm MST
This month: 7 at 09-02-2010 07:01 pm MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar