Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ

حسین اور کاروبار یزید

No Gravatar

کیا ستم ہے کہ آج پیروئے یزید بھی
ماتم کناں ہیں لے کر نام حسین ہی
وہ جو دست یزید پر بیعت کیے ہیں ظلم کی
وہ جو کھیلتے ہیں جسم و جاں سے سادہ دلوں کی
وہ بھی روتے ہیں لے کر نام حسین ہی

میں دس بہ دست گزارش ہے ساہوکاروں ، سرمایہ داروں ، سیاستدانوں ، حکمرانوں اور علمائے سو سے عرض کر رہا ہوں کہ آیتیں ، حدیثیں اور جانے کتنی مقدس چیزیں بیچ کر بھی ان کا دل نہیں بھرا تو فریب و ریا کے لیے کوئی اور شے ڈھونڈ لیں مگر خون حسین فروخت کرنا بند کر دیں۔ کسی کو تو چھوڑ دیں، خون حسین پر تو اپنی دکانیں نہ سجاؤ ، حسین کے لہو کی سبیلیں تو نہ لگاؤ ، حسین کی قربانی کی تجارت تو نہ کرو۔ حسین کا نام لے کر اپنے قد اونچے کرنے کی ناکام کوشش تو نہ کرو ، حسین کی اعلی ظرفیوں میں تو اپنی کم ظرفی نہ چھپاؤ ، حسین کو جذبات کی بھینٹ نہ چڑھاؤ۔

حسین میراث ہے بنی نوع انسان کی
حسین پہ تسلط نہ جماؤ
وہ جس نے خون حق دیا ہے امت کے لیے
اسے امت کے لیے وجہ تنازع نہ بناؤ
حسین سب کے ہیں
انہیں فقط اپنا نہ بناؤ

کنور سنگھ بیدی کی نظم کا یہ حصہ بہت اچھا لگا

زندہ اسلام کو کیا تُو نے   
حق و باطل کو دکھا دیا تُو نے
جی کے مرنا تو سب کو آتا ہے
مر کے جینا سکھا دیا تُو نے

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

9 آراء برائے ”حسین اور کاروبار یزید“

  1. الف نظامیNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 29 December 2009 بوقت 3:10 am

    یزیدیت کے دور میں تذکرہ حسین کرنا سعادت اخروی ہے لیکن اس کے ساتھ آج ہمیں سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے
    ” کردار و اسوہ حسین پر عمل”

    گرچہ سے تابدار ابھی گیسوئے دجلہ و فرات
    قافلہ حجاز میں ایک حسین بھی نہیں
    الف نظامی´s last blog ..آزادی و انقلاب کے امام My ComLuv Profile

  2. ابوشاملNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 29 December 2009 بوقت 5:34 am

    بہت ساری باتیں ہیں جو کہنا چاہتے ہیں لیکن فتنہ پیدا ہونے کے خدشے کے باعث نہیں کہہ پاتے۔ آپ نے بہت خوبصورت پیرائے میں وہ بات کہہ ڈالی۔ ہمارا المیہ یہی ہے کہ ہم جس کے نام لیوا ہوتے ہیں اسی کی پیروی نہیں کرتے۔
    ابوشامل´s last blog ..بلاگ بھگوڑے کی سرگرمیاں My ComLuv Profile

  3. جعفرNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 29 December 2009 بوقت 6:43 am

    چند دنوں‌سے کچھ ایسا ہورہا ہے کہ جو بھی میرے دل میں ہوتا ہے وہ کوئی نہ کوئی بلاگر بیان کردیتا ہے، خرم صاحب نے بھی چند دن پہلے ایک تحریر لکھی تھی جو میرے دل کی آواز تھی۔۔۔
    آپ کی تحریر اور اس پر ابو شامل کے تبصرے سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔
    آپ جیسے سینئیر بلاگرز کو باقاعدگی سے لکھنے کی ضرورت ہے۔۔۔
    اسے فرمائش بھی سمجھا جاسکتا ہے۔۔۔۔
    جعفر´s last blog ..سینکڑا! My ComLuv Profile

  4. فرحان دانشNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 29 December 2009 بوقت 10:16 am

    کچھ لوگ یزید کی صورت میں ابھی بھی موجود ہیں

  5. خرمNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 30 December 2009 بوقت 9:06 am

    جب تک لوگ باتیں کرنے والوں سے عمل کا ثبوت نہیں مانگیں گے یزیدیت کی دوکان پر حسینیت کا سائن بورڈ لگا رہے گا۔
    خرم´s last blog ..ماں، بیوی، بیٹی اور بہن My ComLuv Profile

  6. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 30 December 2009 بوقت 1:57 pm

    الف نظامی:
    صحیح کہہ رہے ہو نظامی ، آج اسوہ حسین پر عمل کی اشد ضرورت ہے

    ابو شامل:
    ضرورت اسی بات کی ہے کہ حق کو واضح کیا جائے اور کسی کے ناراض ہونے کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

    جعفر:
    یار میں کہاں کا سینئر ہوں ، بس پچھلے وقتوں میں بلاگ بنا لیا تھا جو سستیوں کے باوجود قائم ہے۔ انشاءللہ کوشش کرتا رہوں گا کہ جو سچ ہے وہ لکھتا رہوں اور ذرا باقاعدگی سے

    فرحان دانش:
    یزید وقت زرداری کی شکل میں قصر صدارت میں موجود تو ہے
    محب علوی´s last blog ..حسین اور کاروبار یزید My ComLuv Profile

  7. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 30 December 2009 بوقت 1:58 pm

    خرم:
    صحیح کہہ رہے ہیں خرم کہ جو شخص بھی بات کرے اس سے عمل کی دلیل مانگی جائے۔
    محب علوی´s last blog ..حسین اور کاروبار یزید My ComLuv Profile

  8. اسماء پيرسNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 31 December 2009 بوقت 11:14 am

    آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

  9.  Identicon Icon Anonymous رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 2 January 2010 بوقت 4:17 am

    آپ کو بھی نیا سال مبارک ہو اسما

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

7 visitors online now
7 guests, 0 members
Max visitors today: 9 at 07:07 pm MST
This month: 9 at 09-02-2010 07:07 pm MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar