چوٹی کے بلاگران کی تاریخ ساز میٹنگ
Tuesday، 13 October 2009 | مصنف: محب علوی

- Image by meironke via Flickr
چوٹی کے بلاگران نے وسط نیویارک ( New York) المعروف مین ہیٹن (Manhattan) میں عہد ساز مجلس برپا کر کے اردو بلاگنگ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے جس کی رقم البتہ ابھی اہل مجلس کے تخیل سے باہر نہیں آ سکی ہے
چوٹی کے بلاگران کی حد درجہ تاخیری عید ملن پارٹی و مجلس اردو بلاگنگ مستقبلیات اختتام کو پہنچی جس میں چوٹی کے تین بلاگر اور دو بلا چوٹی بلاگران نے حصہ لیا۔ ایک چوٹی کے بلاگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر شامل نہ ہو سکے بلکہ تلاش و بسیار کے باوجود ان کا سراغ نہ لگایا جا سکا ۔ اس پوسٹ کے توسط سے ان کے سرچ وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں ، جس شخص کو جہاں ملے وہیں چوٹی سے پکڑ لے۔
بیشتر کاروائی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی محتاط ایڈیٹنگ جاری ہے اور تمام کام کی باتیں حذف کرکے اسے مفاد عامہ کے لیے پیش کر دیا جائے گا









پڑھ کر ذکام ہوا
اوہو تو کچھ رقم کا بھی چکر ہے یہاں۔ یعنی کی مجھ سے یہ ذکر ہی گول کر گئے۔
سن ، جان اور اب پڑھ کر دل خوش ہوا کہ اردو کی ترویج و ترقی کے لیے اب “امپورٹد” اور “بلا کے” بلاگران دستیاب ھیں جو کے اردو کی ترقی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میدانِ جنگ میں اتر آٰٰٰے ھیں۔ اللہ تعالٰئ سب کو اردو بولنے اور سب سے بڑھ کر” سمجھنے” کی توفیق عطا فر ماٰے۔ آمین۔
کہنے کا مقصد یہ تھا کہ سمجھ کر بولنے کی توفیق عطا فر ماٰے۔ آمین
عبدالقدوس نزلہ کس پر گرا
سعود رقموں کا بتا دیتے تو یار تم نے تو پھر رات کے چار بجا دینے تھے۔
توبہ کتنا بولتے ہو یار تم ، راشد بیچارے کی تو باری نہیں آنے دیتے تھے
ہم چاروں جتنا ٹیم تو تم کلے نے لیا ہےلیا ہے
محب علوی´s last blog ..چوٹی کے بلاگران کی تاریخ ساز میٹنگ
میرے زیادہ بولنے کا سبب یہ ہے کہ آپ لوگ بلاگنگ “بھی” کرتے ہیں۔
بھی پر زور ہے۔
یہ ہر ایک امریکہ کے بلاگران کے تذکرے کے ساتھ چوٹی پہ بہت زور دے رہا ہے۔ اتنی چوٹیاں تو شاید پڑوسی ملک میں بھی نہیں پائ جاتیں۔ ہشیار رہیں ایسا نہ ہو کہ امریکی اردو بلاگروں پہ کچھ اور شبہ ہو اور انہیں کچھ اور حالات کا سامنا کرنا پڑ جائے۔
یہ ہر ایک امریکہ کے بلاگران کے تذکرے کے ساتھ چوٹی پہ بہت زور دے رہا ہے۔ اتنی چوٹیاں تو شاید پڑوسی ملک میں بھی نہیں پائ جاتیں۔ ہشیار رہیں ایسا نہ ہو کہ امریکی اردو بلاگروں پہ کچھ اور شبہ ہو اور انہیں کچھ اور حالات کا سامنا کرنا پڑ جائے۔

عنیقہ ناز´s last blog ..
میں تو گھبرا گیا تھا کہ امریکا میں اُردو کے بلاگر کراچی میں اُردو بلاگروں کو مات دے گئے لیکن بچت ہو گئی
افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..صاحبِ عِلم کی مدد درکار ہے
بلاگران کی میٹنگز آج کل بہت ہو رہی ہیں
سعود تو بھائی تم بھی بلاگنگ کرکے حساب پورا کرو نہ کہ ہمارا وقت بھی لے ، اگلی دفعہ میں نے تم پر سخت پابندیاں عائد کروا کر میٹنگ شروع کروانی ہے
خدا کا خوف کرو ایک سے دل نہیں بھرا؟


کروانے ہیں تو کروا لو ورانٹ جاری، جب شام کو گوگل پر بات ہوئی تھی، بندہ پھوٹ ہی دیتا ہے کہ کل ملنا ہے
جہانزیب´s last blog ..جلن
بہت ہی دلچسپ اور بھرپور میٹنگ رہی۔ میرا تو خیال ہے کہ اسکائپ یا کوئی دوسری سروس استعمال کرکے ایک عالمی اردو بلاگرز کانفرنس بھی منعقد کرلی جائے۔ اب تو خیر سے پاکستان میں بھی ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ موجود ہے تو ایک ماڈیریٹر کے ساتھ بڑے آرام سے یہ کام ہوسکتا ہے۔۔ کیوں محب صاحب؟
راشد بھائی کی تجویز بہت زبردست ہے۔ اس پر عملدرآمد کیا جائے لیکن اس کے لیے پہلے مشترکہ بلاگ اور دیگر زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا ضروری ہے۔ پے در پے میٹنگز بلانے کے بجائے گزشتہ میٹنگز کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
ابوشامل´s last blog ..عثمانیہ
بہت اچھا خیال ہے اور اس طرح کی میٹینگز یقینا اردو کی ترویج کے لئے سیر حاصل بھی رہے گی
[...] بارے میں انھیں بتایا گیا تو ان کو ایسا جوش آیا کہ کل رات چوٹی کے بلاگران کی تاریخ ساز ملاقات رکھ ہی [...]