Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ
No Gravatar

دھڑکتے دلوں کے ساتھ تمام اردو بلاگران کو نوید سنائی جاتی ہے کہ چوٹی کے بلاگران نے ایک اور ملن پارٹی اگلے ایک دو دن میں رکھنے پر اصول طور پر اتفاق کر لیا ہے ضرورت ہے اب چند جزئیات طے کرنی کی جو کہ دو چوٹی کے بلاگران جو کہ وسط نیویارک المعروف مین ہیٹن میں پائے جاتے ہیں اور اکثر فون بند رکھنے پر قابل دشنام طرازی ٹھہرتے ہیں۔ چونکہ ملن پارٹی نیویارک کے کے دل مین ہیٹن میں ہو رہی ہے جو کہ ٹیکنالوجی کا بھی گھڑ ہے اس لیے سوچا گیا ہے کہ یہ پارٹی سادہ پارٹی نہ ہو بلکہ جدید ہتھیاروں میرا مطلب ٹیکنالوجی سے لیس ہو اور اسے شہر نیویارک ہی نہیں بلکہ امریکہ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر بین البراعظمی عید ملن پارٹی کا روپ دے دیا جائے۔

تو انتظار کیجیے چوٹی کے بلاگران کی اس عید ملن پارٹی کا جس کی گواہی انٹر نیٹ کے صفحات ویسے ہی دے رہے ہیں جیسے پاکستان بھارت کے میچ سے پہلے بھارت کی بادشاہت کی گواہی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی دے رہے تھے.

 

چوٹی کے دو بلاگران کی تجویز پر ملن پارٹی کو اگلے ہفتہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس دوران انتہائی کوشش ہے کہ کوئی نہ کوئی ایجنڈا بھی طے کر لیا جائے جس پر دوران ملاقات سیر حاصل گفتگو ہو سکے۔ اگر ایجنڈا عین وقت سے پہلے ترتیب پا جاتا ہے تو قوی امکان ہے کہ اس ایجنڈے پر گفتگو کے بعد چند مفید اور اہم نکات کو تحریری شکل دے کر عالمی اردو بلاگ تنظیم (جس کا خاکہ فی الوقت میرے ہی ذہن میں ہے   کے ابتدائی مسودہ کے لیے بنیادی ماخذ قرار دیا جا سکے۔

آپ سب سے مفید اور عمدہ عمدہ تجاویز کی درخواست ہے تاکہ ہم لوگوں کو کم سے  کم  محنت کرنی پڑے اور اردو کی ترقی میں ہم اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

6 آراء برائے ”چوٹی کے بلاگران کی عید ملن پارٹی منصوبہ جات و خیال آفرینیاں“

  1. بدتمیزNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 10 October 2009 بوقت 11:59 am

    یہ عید ملن ہر صورت اتوار یعنی کل یا پیر یعنی پرسوں کو ہو اس کے علاوہ کسی دن ہونا ممکن نہیں۔ :sad:
    آپ اپنی گاڑی پر تشریف لائیں تا کہ واپسی پر مجھے ڈراپ کر سکیں۔ :mrgreen:
    تشریف لا کر بارڈرز پر ہرگز نہ جائیں ورنہ سارہ کا تمام قصہ بیگم کے گوش گزار کر دیا جائے گا۔ :razz:
    آتے ہوئے کسی کام کا ناول ساتھ لائیں تا کہ واپسی پر اس کا بوجھ ڈھونے سے بچ سکیں :twisted:
    یہ جو اعلان فرمایا گیا ہے ویب کاسٹ کا اس کے لئے لیپ ٹاپ اور کیمرہ ساتھ میں نیٹ کنکشن دودھ دہی کی دکان سے ملے گا؟ بندے نے ایک دوسرے کی عزت افزائی بھی کرنی ہوتی ہے لہذا ویب کاسٹ شروع میں علیک سلیک کے وقت رکھیں اور بےعزتی شروع کرتے ساتھ ہی بند کردیں۔

  2. kHawarNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 10 October 2009 بوقت 2:35 pm

    اس عید ملن پارٹی سے پنجابی کا ایک شکوھ نما محاورھ یاد آگیا
    عیدوں بعد تمبا پھوکنا اے
    یاکه وڈی عید ملن پارٹی ہے؟؟
    لیکن اس عید میں تو لوگ سب سے زیادھ چاہت تو قصائی سے ملنے کی کرتے هیں
    تبصرے والی بات کوئی نهیں تھی که ناں تو جی میں چوٹی کا بلاکز هوں اور ناں هی امریکه مقیم
    بس اس پوسٹ پر تبصرھ کرکے اپنی مشہوری بنانے کی کوشش کررها هوں
    kHawar´s last blog ..بالغ باتیں My ComLuv Profile

  3. رضوانNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 11 October 2009 بوقت 11:41 am

    دونوں چوٹی کے بلاگران؟ ایک آدھ داڑھی والا بھی بلا لو! پھر ساتھ ساڑھی والی بھی شامل کرلو، ویسے بھی بدتمیز نے ایک زنانہ نام لکھ کر کہانی میں تجسس پیدا کردیا ہے۔
    رپورٹ تگڑی آنی چاھیے حکومتی بیان کی طرح عیدملن چاہے پھُسپھسی ہی گزرے ویسے بھی یہ بلائنڈ ڈیٹ تو لاٹری ہی ہوتی ہے۔
    ہماری طرف سے نیک خواھشات
    ظفری کو بھی آن لائن بُلا لیتے۔
    رضوان´s last blog ..پھر فراز My ComLuv Profile

  4. ابوشاملNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 11 October 2009 بوقت 9:29 pm

    دیکھتے ہیں پہاڑ کھود کر کیا نکلتا ہے؟ لیکن اتنا یاد رکھیں مرا ہوا چوہا نہیں نکلنا چاہیے ورنہ کراچی کے بلاگرز ویسے ہی تپے بیٹھے ہیں :oops:
    ابوشامل´s last blog ..مجرد مذہب اور دین میں فرق My ComLuv Profile

  5. خرمNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 12 October 2009 بوقت 9:08 am

    ساڑھی والی بات دل کو لگی ہے۔ :grin:
    یہ سوموار والی شرط کچھ کڑی نہیں؟
    خرم´s last blog ..مفروضے اور حقائق My ComLuv Profile

  6. امریکہ کے اردو بلاگرز کی ملاقات رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 13 October 2009 بوقت 2:28 pm

    [...] متاثر ہو کر امریکہ کے بلاگرز نے بھی ہنگامی طور پر ایک میٹنگ بلوانے کا فیصلہ کیا۔ محب علوی کو پہلے تو کراچی کے [...]

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

3 visitors online now
3 guests, 0 members
Max visitors today: 5 at 07:55 am MST
This month: 6 at 09-01-2010 12:20 am MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar