بروکلین میلہ
Thursday، 13 August 2009 | مصنف: محب علوی

- Image via Wikipedia
اے وطن زلزلوں کی دسترس نہ پہنچے تیری استقامت تک
ہم پہ گزریں قیامتیں لیکن تو سلامت رہے قیامت تک
خواتین و حضرات
آزادی پاکستان کا جشن اس اتوار سولہ اگست کو ہم منا رہے ہیں لٹل پاکستان کونیاایونیو آئی لینڈ پر
بروکلین میلہ چیرمین کی حیثیت سے نہیں ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے آپ سے اپیل کر رہا ہوں کہ اپنے دوستوں اپنی فیملی کے ساتھ تشریف لائیے
بروکلین میلہ کو کامیاب کیجیے ،
یہ آپ کا فرض بھی ہے اور آپ کی مٹی کا آپ پر قرض بھی ہے
اپنی ہی مٹی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
یہ اشتہار ٹی وی پر دیکھ دیکھ کر میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں تو جا رہا ہوں اس میلہ کو کامیاب کرنے اور دیکھنے کے کیا ہوتا ہے
مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں 0707 692 718
بروکلین میلہ کی سائٹ کا ایڈریس ہے
http://www.brooklynmela.com/










