آر ايس ايس فيڈ

زرداری کی معصومیت

اللہ رے زرداری کی معصومیت قبلہ فرما رہے ہیں کہ میں کبھی بھی جسٹس افتخار کے خلاف نہیں تھا فقط ڈوگر کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کر رہا تھا۔ یہ ایک چھوٹی سی چیز تھی مگر اس چھوٹی سی چیز نے بڑے بڑے لوگوں کو بے نقاب کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی دہرایا کہ

 

گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے

لیکن اتنا تو ہوا کہ کچھ لوگ پہچانے گئے 

 

ویسے تو زرداری اب سخت مقابلہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو ببانگ دہل جھوٹ بولنے میں پیچھے چھوڑ چکے ہیں مگر پھر بھی اس تازہ تازہ جھوٹ کے لیے ان کا ابھی دو دن قبل کا بیان ملاحظہ کر لیں۔

 

جنگ چودہ مارچ کی یہ خبر دیکھیں

صدر نے لانگ مارچ اور دھرنا تحریک کو سیاسی چیلنج قرار دیا اور کہا کہ افتخار محمد چوہدری کی بحالی کوئی ایشو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری بحال ہوں گے اور نہ ہی پنجاب میں گورنر راج ختم ہوگا، سلمان تاثیر بدستور گورنر پنجاب رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے دو ٹوک کہا کہ حکومت کسی کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور سیاسی چیلنجز کا مقابلہ سیاسی طریقے سے کیا جائیگا۔

 

سیاسی چیلنج قبول کرنے اور کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کرنے والے مرد حر کی کمزوری ڈیڑھ دن میں ہی سامنے آ گئی اور پہلے مرحلے پر افتخار چوہدری صاحب کو تو بحال کرنا پڑ گیا ہے دوسرے مرحلے پر گورنر راج اور اس کے ساتھ سلمان تاثیر کو بھی رخصت پر بھیجنا پڑے گا۔ پیپلز پارٹی والوں کا عجب حال ہے اور ڈھٹائی کی حد ہے کہ فخر سے بتا رہے ہیں کہ شہید بینظیر بھٹو کا اور زرداری کا وعدہ پورا کر دیا ہے ، ہم تو شروع سے ہی وعدہ پورا کرنا چاہتے تھے ( مگر نواز شریف لانگ مارچ کر ہی نہیں رہا تھا ) اب مناسب موقع پر یہ وعدہ پورا کر دیا ( جب عوامی طاقت کے سامنے بالکل نہ چلی)۔

 

اس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم نے سندھ دھرتی کے خلاف نعروں کا نوٹس نہ لینے پر اڑتالیس گھنٹوں میں حکومت سے علیحدگی کا نوٹس چوبیس گھنٹوں میں واپس لے کر اصول پسندی اور مفاہمت کی روشن مثال قائم کی ہے( اس طرح کی پھلجڑیاں چھوڑنے کی ماہر جو ٹھہری ویسے سندھ کارڈ اس دفعہ بری طرح سے ناکام رہا آئندہ الطاف بھائی دیکھ کر استعمال کیجیے گا)۔ اس کے ساتھ انہوں نے بھی ججوں کی بحالی کو خوش آئین قرار دیا ہے( مجبوری کا دوسرا نام سیاست شاید اس کو کہتے ہیں)۔

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • LinkedIn
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

9 آراء برائے ”زرداری کی معصومیت“

  1. میرا پاکستان Identicon Icon میرا پاکستان رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 2:32 am

    آپ کی دونوں باتوں سے ہم متفق ہیں۔ ایم کیو ایم کی یہ پرانی روش رہی ہے کہ پہلے دہمکی اور پھر بزدلی۔

  2. جعفر Identicon Icon جعفر رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 2:39 am

    پنجابی کا ایک محاورہ ہے کہ ”رب نیڑے کہ گھسن“ تو زرداری ، کیانی اور گیلانی میں سے گھسن کا فیصلہ خود کرلیں۔
    :mrgreen: :mrgreen:
    ایم کیو ایم رنگباز مافیا لارڈ کا گینگ ہے۔ جو بھی بھائی کو حکم ہوتا ہے ان کو کرنا پڑتا ہے۔۔۔
    :twisted: :twisted:

    جعفرکی آخری تحریررنگ بازیاں

  3. درویش Identicon Icon درویش رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 2:55 am

    پہلے الیکشن میں بڑے بڑے بُت ٹوٹے اور اب باقی ماندہ لوگوں کے پول بھی کھل کر سامنے آگئے۔ مجھے تو حیرت ہے حکومتی اہلکاروں پر کہ کس قدر ڈھٹائی سے جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے۔ حالانکہ سب کو پتا ہے کہ صاف جھوٹ بول رہے ہیں بلکہ انھیں خود بھی پتا ہوتا ہے کہ جھوٹ بول رہے ہیں پر بھی باز نہیں آتے۔ دیکھئے یہ ’’زی پی پی‘‘ آگے کیا رنگ لاتی ہے کیونکہ یہ ’’پی پی پی‘‘ تو رہی نہیں۔ ’’زداری پیپلز پارٹی‘‘ رہ گئی ہے۔

  4. بلوُ Identicon Icon بلوُ رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 3:09 am

    لیکن میں نے تو مولانا کو یہ کہتے سنا ہے کہ عدلیہ کو میری کوششوں کی وجہ سے آزادی ملی ہے

  5. بلوُ Identicon Icon بلوُ رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 3:10 am

    لیکن میں نے تو مولانا کو یہ کہتے سنا ہے کہ عدلیہ کو میری کوششوں کی وجہ سے آزادی ملی ہے

    بلوُکی آخری تحریرآج کی تازہ خبر

  6. اجمل Identicon Icon اجمل رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 3:56 am

    منافق کی سب سے بڑی نشانی ہے کہ جو وہ کہتا ہے کرتا نہیں ہے

  7. تانیہ رحمان Identicon Icon تانیہ رحمان رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 4:15 am

    سارے سیاستدان جھوٹ بول رہئے ہیں عدلیہ کو آزادی میری وجہ سے ملی ہے ۔زرا بھی خوف خدا نہیں ان ظالموں میں کل کو مرنا بھی ہے ۔

  8. یاسر عمران مرزا Identicon Icon یاسر عمران مرزا رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 7:14 am

    کتنے ڈھیٹ ہیں ہمارے سیاستدان، ہر کوءی اپنا اپنا کارڈ کھیل رہا ہے، عوام کو بھی اب کچھ سمجھ دار ہو جانا چاہیے

  9. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 17 March 2009 بوقت 2:15 pm

    میرا پاکستان : بہت شکریہ آپ کے متفق ہونے کا

    جعفر: میں آپ کی بات سے متفق ہوں

    درویش: بالکل صحیح کہا ہے آپ نے کہ ڈھٹائی اور منافقت کی حد ہے کہ کل تک سخت مخالفت کرنے والے اب کیسے ڈھیٹ بن کر اس کا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بلو: مولانا کا دوسرا نام رئیس المنافقین اسی وجہ سے تو ہے۔

    اجمل: بالکل صحیح فرمایا ہے آپ نے۔

    تانیہ : کچھ سیاستدان تو اس حق میں تھے ان کا تو حق ہے کہ وہ مبارکباد قبول کریں جیسے قاضی ، عمران ، نواز لیگ باقی جو مخالفت میں پیش پیش تھے وہ بہت ہی ڈھیٹ ہیں۔

    یاسر: واقعی عوام کو سمجھ دار ہونا چاہیے اور کڑی نظر رکھنی چاہیے۔

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled