Groundhog Day
Monday، 2 February 2009 | مصنف: محب علوی
Groundhog Day چھٹی کا تہوار ہے جسے دو فروری کے دن امریکہ اور کینیڈا میں منایا جاتا ہے۔ لوک روایت کے مطابق اگر دو فروری کو گراؤنڈ ہوگ (Groundhog ) اپنے بل میں سے نکل کر اپنا سایہ دیکھ لے تو سردیاں مزید چھ ہفتہ تک رہیں گی اور گراؤنڈ ہوگ واپس اپنے بل میں چلا جاتا ہے جہاں وہ سردی سے بچنے کے لیے سو رہا تھا۔اگر بادلوں کی وجہ سے سورج نہ نکل سکے اور وہ اپنا سایہ نہ دیکھ سکے تو سردیاں ختم ہونے کو ہیں اور بہار جلد آ رہی ہے اور گراؤنڈ ہوگ بھی نیند ترک کرکے باہر ہی رہ جاتا ہے۔
ہے نہ الٹی پیشن گوئی یعنی سورج نکلا ہو اور سایہ نظر آ جائے تو سردیاں مزید چھ ہفتہ رہیں گی اور سورج نہ نکلا ہو اور بادل چھائے ہو یعنی سردی ہو تو سردیاں ختم ہونے کو ہیں یعنی بہار آ رہی ہے۔
اس تہوار کی شروعات پنسلوینا میں اٹھارویں اور انیسویں صدی میں جرمن آ بادکاروں کی وجہ سے شروع ہوئی جو یہ تہوار اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس تہوار کی جڑیں قدیم یورپی موسمی روایت میں جہاں گراؤنڈ ہوگ کی جگہ مقدس ریچھ موسم کی پیشن گوئی کیا کرتا تھا ( وجہ صاف ظاہر ہے کہ وہاں ریچھ دستیاب تھا یہاں گراؤنڈ ہوگ )۔ یہ تہوار Candlemas کے تہوار سے بھی مشابہت رکھتا ہے اور چند اور تہواروں سے بھی جن کی تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک سے معلومات مل سکتی ہیں
جنوب مشرقی پنسلوینیا میں میں گراؤنڈ ہوگ لاجز میں تقریبات ہوتی ہیں جس میں کھانا ہوتا ہے ، تقاریر کی جاتی ہیں اور ایک سے زائد ڈرامہ یا چٹکلے تفریح کے لیے سٹیج کیے جاتے ہیں۔ اس تقریب میں پنسلوینیا میں بولنے جانے والی مخصوص جرمن زبان ہی بولی جاتی ہے اور ہر انگریزی لفظ بولے جانے پر nickel ، dime ، quarter (امریکی کرنسی) ادا کرنے پڑتے ہیں۔
سب سے بڑا جشن Punxsutawney, Pennsylvania میں ہوتا ہے جہاں چالیس ہزار تک کا مجمع ہو جاتا ہے۔
گراؤنڈ ہوگ ڈے فلم جو 1993 میں بنی اس تہوار کی بین الاقوامی شہرت کا باعث بنی۔ اس فلم کو ثقافتی ، تاریخی اور جمالیاتی طور پر اہم قرار دے کر United States National Film Registry شامل کر لیا گیا۔ Internet Movie Database میں اس کا شمار 177 ویں مقبول ترین فلم کے طور پر کیا جاتا ہے۔ امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے 2008 میں اسے اسے آٹھویں بہترین افسانوی فلم قرار دیا۔
Punxsutawney Phil گراؤنڈ ہوگ (سب سے معتبر گراؤنڈ ہوگ ویسے تو ایک لائن ہے گراؤنڈ ہوگوں کی) کی پیشن گوئی کے مطابق اس دفعہ بہار جلدی نہیں آئے گی اور سردیاں ابھی مزید چھ ہفتہ رہیں گی۔ ( تیرا ککھ نہ رہے گراؤنڈ ہوگا دسیا وی تے کی دسیا)
اس پوسٹ کو لکھنے کی وجہ میرے چار سالہ بیٹے امان کا پراجیکٹ تھا جس میں گراؤنڈ ہوگ ڈے کی مختصر تفصیل تھی۔










میں سمجھتا تھا کہ پاگل صرف ہمارے ہاں ہوتے ہیں
لیکن توہم پرستی میں گوروں کا کوئی جواب نہیں
ڈفرکی آخری تحریراعتماد کتا
ہاہاہا بیت خوب، تو اس دفعہ کیا بتایا گراونڈ ہوگ بھیا نے؟ محب بھائی ہم سے بھی شیئر کریں۔
آن لائن اخباری رپوٹرکی آخری تحریرPakistani cricketers not participating in Indian Premier League
بچے بڑے بڑوں کو آگے لگا لیتے ہیں
توہم پرستی اُن لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے جن کا پیدا کرنے والے پر یقین کامل نہ ہو اور جتنا کم ہو اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے
ترقی نے انسان کے اعتقاد کو مزید کمزور بنا دیا ہے
عبدالقدوسکی آخری تحریرذرا بتلاؤ لوگوں کو کرامت اس کو کہتے ہیں
یعنی کہ یہ بلاگ بھی اپنے بیٹے کے پروجیکٹ سے چوری شدہ ھے۔ بری بات — لگتا ھے بچے کے ٹیبل بلاگ دراز کے ساتھ ھی ھے، اسی لیے ‘نقل’ شدہ ھے- کسی نے ٹھیک ھی کہا ھے کہ بری عادتیں دیر سے ھی جاتی ھیں — بس اب ھی اک امید ھے کہ خدا کے گھر دیر ھے، اندھیر نھیں-۔۔۔۔
اس دفعہ کی پیشن گوئی کے مطابق سردیاں چھ ہفتے اور ہیں۔
ویسے اب یہ تہوار تفریح کی غرض سے زیادہ منایا جاتا ہے اور منانے کے لیے کچھ تہوار بھی تو ہونے چاہیے اس حوالے سے بھی اس کی اہمیت ہے
محب علویکی آخری تحریرGroundhog Day
بہت خوب جناب آپ کی تحریر کافی معلومات بخش ہے
اور آپ کا سرورق یعنی بینر بہت خوب ہے اس میں جو فونٹ آپ نے استعمال کیا لا جواب ۔
بہت شکریہ پسندیدگی کا شاہ صاحب
محب علویکی آخری تحریرGroundhog Day