آر ايس ايس فيڈ

AUTISM

دنیا میں ہر ہزار میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہے۔ آٹزم ایک غیر معمولی اور پیچیدہ ذہنی بیماری ہے جس کا علاج توجہ اور تھیراپی اور ٹریٹمنٹ ہے۔ اب ہزار میں سے ایک بچہ سے بڑھ کر یہ اوسط ١٥٠ بچوں میں سے ایک میں آ گئی ہے یعنی ہر ڈیڑھ سو بچوں میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہے اور اس کی وجہ اب تک دریافت نہیں کی جا سکی اور نہ ہی اس کا علاج۔

ماضی اور حال

١٩٧٠ میں دس ہزار میں سے ایک بچہ اس کا شکار تھا
١٩٩٠ میں ١٠٠٠ میں سے ایک بچہ
اب ١٥٠ میں سے ایک بچہ اس کا شکار ہے لڑکوں میں یہ اوسط ٩٤ میں ایک کے تناسب سے ہے۔
اور خطرہ ہے کہ یہ ریٹ اور بڑھے گا اور ذیابیطس ، کینسر ، ایڈز تینوں بیماریوں سے زیادہ پھیلے گا بچوں میں
لڑکوں میں اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ چار گنا زیادہ ہے
اس کے لیے کوئی میڈیکل علاج یا ٹیسٹ نہیں ہیں مگر جلد تشخیص اور مداخلت سے بہت بہتری آ سکتی ہے۔
آٹزم کسی خاص علاقے ، کلاس اور قومیت سے مخصوص نہیں ہے۔

علامات

بات نہ کرنا یا بہت کم بات کرنا
اپنی دنیا میں مگن رہنا
ڈر اور خطرے کی سمجھ نہ رکھنا
بے مقصد رونا یا ہنسنا
روزمرہ کی زندگی میں تبدیلی برداشت نہ کرنا
کھلونوں سے عام بچوں کی طرح نہ کھیلنا
بہت آہستہ یا بہت اونچا سننا
بے چین رہنا یا حرکت کرنے کی خواہش نہ کرنا
متوجہ شخص کی طرف دیکھے بغیر بات کرنا
بے مقصد چیزوں سے کھیلنے کی خواہش کرنا
کسی کے چھونے سے الجھن ظاہر کرنا

اس سال قطر میں اس کی بیداری کے حوالے سے دن منایا گیا ہے اور امید ہے کہ اب اس کے بارے میں شعور بڑھے گا۔

میرا بیٹا بھی اس کا شکار ہے اور ساڑھے تین سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود نہیں بول پاتا ہے۔ اس وقت وہ بھی speech therapy کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور امید ہے کہ اس پیچیدہ نفسیاتی بیماری پر قابو پا لے گا۔

بک مارک کریں
[Ask] [Bloglines] [Blogsvine] [del.icio.us] [Digg] [Facebook] [Feed Me Links] [Google] [MySpace] [Propeller] [Reddit] [StumbleUpon] [Technorati] [Windows Live]

16 آراء برائے ”AUTISM“

  1. میرا پاکستان Identicon Icon میرا پاکستان رقمطراز ہيں: بتاريخ بدھ، 30 اپريل 2008 بوقت 12:04 pm

    یقین کریں‌ہمیں بالکل معلوم نہیں‌تھا کہ یہ بیماری اتنی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ خدا آپ کے بیٹے کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور جلد شفایاب کرے۔
    حیرانی اس بات پر ہے کہ اس بیماری کا ابھی تک کوئی موثر علاج دریافت نہیں‌ہوسکا۔ کیا یہ بیماری ڈیپریشن کے زمرے میں‌نہیں‌آتی۔ اس طرح‌کی علامات تو بڑے بوڑھوں‌میں‌بھی پائی جاتی ہیں۔

    میرا پاکستان’s last blog post..شطرنج کے کھلاڑي آصف زرداری

  2. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ جمعرات، 1 مئي 2008 بوقت 1:36 am

    بہت شکریہ آپ کے تبصرے کا ۔

    مجھے بھی نہیں معلوم تھا مگر میری اہلیہ کیونکہ اس معاملے میں کافی فکر مند ہوتی ہیں اس لیے مجھے بھی معلومات ملتی گئی اور کچھ میں نے پڑھا تو یہ معلوم پڑا۔

    محب علوی’s last blog post..AUTISM

  3. اجمل Identicon Icon اجمل رقمطراز ہيں: بتاريخ جمعرات، 1 مئي 2008 بوقت 9:32 pm

    اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کے بیٹے کو جلد صحتیاب فرمائے ۔
    اس بیماری کا مجھے علم نہیں تھا ۔ کہیں اس بیماری کا تعلق بچے کی قوّتِ سماع کے ساتھ تو نہیں ؟ اُمید ہے آپ نے اچھی طرح تسلی کر لی ہو گی ۔
    متذکرہ خاصیتیں میرے بھتیجے کے بیٹے میں تھیں ۔ اس کا چھوٹا بھائی پیدا ہوا اور ایک سال کا ہو کر بولنے لگا مگر اُس نے بولنا نہ شوع کیا اور سوائے اس کے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کی نقالی کرنے لگ گیا اُس میں کوئی تبدیلی نہ آئی ۔ دو سال کی عمر تک اُس کی طرف توجہ نہ دی گئی پھر پریشانی شروع ہوئی اور سب مختلف طریقوں سے اُسے مائل کرنے لگے ۔ میں بھی گھنٹہ دو گھنٹے اُس کے ساتھ لگاتا ۔ آخر اللہ نے کرم کیا اور وہ بولنے لگ گیا اور آہستہ آہستہ عادات بھی معمول پر آنے لگیں ۔ اب ماشاء اللہ وہ عام بچہ ہے ۔
    آپ کے بیٹے کے متعلق مجھے دلی پریشانی ہو رہی ہے ۔ میں اپنی بیوی سے کہوں گا کہ وہ بھی دعا کرے ۔

  4. شکاری Identicon Icon شکاری رقمطراز ہيں: بتاريخ جمعرات، 1 مئي 2008 بوقت 11:02 pm

    اسلام علیکم،
    اللہ آپ کے بیٹے کو صحت دے۔
    حیرت ہے اتنی تیزی سے پھیلنے والی بیماری کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا۔

    شکاری’s last blog post..ایک وضاحت

  5. امید Identicon Icon امید رقمطراز ہيں: بتاريخ ہفتہ، 3 مئي 2008 بوقت 3:18 am

    اللہ تعالی اسے صحت کاملا عطا کرے اعر آپ کو اس کی ڈھیر ساری خوشیا ں دکھائے - آمین

  6. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ اتوار، 4 مئي 2008 بوقت 9:07 am

    اجمل انکل ،

    اس کی وقت سماعت کا کئی بار ٹیسٹ لیا جاچکا ہے اور وہ ٹھیک ہے ۔ اب اس کے ساتھ زیادہ وقت باتیں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اسے خصوصی توجہ بھی دی جا رہی ہے ۔ امید ہے کہ آپ کی اور سب کی دعاؤں سے انشاءللہ جلد وہ صحت یاب ہو جائے گا۔

    شکاری اور امید آپ کی دعاؤں کا بھی شکریہ۔

    محب علوی’s last blog post..AUTISM

  7. Ghazala Khan Identicon Icon Ghazala Khan رقمطراز ہيں: بتاريخ بدھ، 14 مئي 2008 بوقت 9:54 am

    Hello ,
    I hope you are fine and carrying on the great work you have been doing for the Pakistani side of Internet. I am Ghazala Khan from The Pakistani Spectator (TPS), We at TPS throw a candid look on everything happening in and for Pakistan. We are trying to contribute our humble share in the blogistan.

    We at TPS are carrying out a new series of interviews with the notable Pakistani bloggers, writers and web masters. In that regard, we would like to interview you, if you dont mind. Please send me your approval for your interview at ghazala.khi at gmail.com, so that I could send you the questions. We would be extremely grateful. We have done many interviews with many bloggers from Pakistan like Dr. Awab, Kashif Aziz, Fahd Mirza, Unaiza Nasim, Omer Alvi and host of others. We have also interviewed prominent figures like renowned writer Dr. Ayesha Siddiqa Agha, Dawn Columnist Urdsher Cowasjee and plethora of others.

    regards.

    Ghazala Khan
    The Pakistani Spectator
    http://www.pakspectator.com

  8. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ بدھ، 14 مئي 2008 بوقت 10:01 am

    بہت شکریہ غزالہ آپ کی انٹر ویو آفر کا۔

    میں بذریعہ ای میل جواب دیتا ہوں۔

  9. قیصرانی Identicon Icon قیصرانی رقمطراز ہيں: بتاريخ منگل، 20 مئي 2008 بوقت 1:26 am

    السلام علیکم۔ بہت افسوس ہوا محب کہ تمہارا بچہ اس بیماری کا شکار ہے۔ میری ایک فرانسیسی کولیگ کے کسی کزن کا بیٹا اس کا شکار تھا۔ اس نے سوئٹزرلینڈ میں کسی ہسپتال کا بتایا تھا جہاں اس بیماری کے ماہر ڈاکٹر کام کرتے ہیں۔ مذکورہ بچہ وہاں سے کچھ عرصہ علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا تھا۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو بتانا، میں کولیگ کو ڈھونڈ کر مزید تفصیلات معلوم کر لوں گا

  10. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ بدھ، 21 مئي 2008 بوقت 8:27 am

    وعلیکم سلام قیصرانی،

    بہت شکریہ قیصرانی اگر تفصیلات معلوم کرکے لکھ سکیں ہم تو بہت اچھا ہوگا کیونکہ ابھی بھی بہت سے لوگوں کو اس بیماری کا نہیں پتہ اور لوگ اسے نارمل ہی سمجھتے ہیں جس سے بچہ کی بیماری بڑھ سکتی ہے۔

    میرا بیٹا اس وقت نیو یارک میں ہے اور وہاں speech therapy کے ایک سکول میں علاج کے لیے جا رہا ہے ، امید ہے کہ جلد صحتیاب ہو جائے گا۔

  11.  Identicon Icon Anonymous رقمطراز ہيں: بتاريخ جمعتہ المبارک، 30 مئي 2008 بوقت 2:25 pm

    السلام علیکم
    اللہ تعالیٰ آپ کے بیٹے کو جلد اور مکمل صحتیاب کرے (آمین)
    آٹزم ایک انتہائی تشویشناک بیماری ہے ۔۔خصوصاً پاکستان میں اس کے بارے میں لوگ اتنا نہیں جانتے ہیں۔۔۔لیکن اب آہستہ آہستہ اس طرف لوگوں کی توجہ مبذول ہوتی جا رہی ہے خصوصاً جب سے 2 اپریل کو World Autism Awareness Day کے طور پر منایا جانے لگا ہے۔۔ اس سلسلے میں پاکستان میں ‘آج’ ٹی وی چینل پر بہت مفید پروگرام نشر ہوا تھا۔۔۔ شاید آپ نے بھی دیکھا ہوگا۔۔۔ اس کا لنک http://www.aajtv.com/kag/show_highlights.php?current_page=5# ہے۔

  12. Virtual Reality Identicon Icon Virtual Reality رقمطراز ہيں: بتاريخ جمعتہ المبارک، 30 مئي 2008 بوقت 2:28 pm

    معذرت۔۔۔ اوپر اپنے پیغام میں نام داخل کرنا بھول گئی :oops:

  13. Dee Identicon Icon Dee رقمطراز ہيں: بتاريخ ہفتہ، 31 مئي 2008 بوقت 6:57 am

    Hi all, It seems like there are couple of people who knows someone who is caring for a child
    with Autism.Please ask them to get the actualy diagnosis and if you have young children the
    n please watch them if they do not exhibit growth and development markers then take them
    to pediatricians(yes not all doctors are expert in catching Autism or Autism spectrum disor
    der).You can make a remarkable differenc in a child with Autism if you get the dignosis early.
    Mind you Autism is Not a disease, its a disorder.It can cause delay in speech, social inter-
    actions, and it has a range i.e mild to severe.When a child get proper intervention they
    have much better chance of progress.so please get the diagnosis and make sure you get the
    terminology right i.e, whether its Asperger, PDS or ADHD and Autism.
    There are quite a few resources available for those in North America but i am not sure about
    Pakistan.I will be happy to provide more information or atleaset will do my best to re-direct
    you to the people or agencies who can provide you the information.If you guys know about
    these resources in Pakistan feel free to provide your input.
    Dee

  14. بھٹی Identicon Icon بھٹی رقمطراز ہيں: بتاريخ اتوار، 15 جون 2008 بوقت 2:13 pm

    السلام علیکم محب، یہاں آپ نے جس بیماری کا ذکر کیا ایک تو یہ بتایئے کہ کیا واقعی ہم اسے ایک بیماری ہی تسلیم کریں یاکہ قدرتی طور پر پائے جانے والی پیدائشی کمی؟ دوسرا امان کے لیئے بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں اللہ پاک اس پر اپنا فضل فرمائے (آمین)۔اس موضوع پر بات کرنے کا اور توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ۔

  15. فاروق سرور خان Identicon Icon فاروق سرور خان رقمطراز ہيں: بتاريخ اتوار، 17 اگست 2008 بوقت 11:46 pm

    آپ کے بیٹے کو اللہ تعالی ایک ذہین اور سمجھدار انسان بنائیں۔ میرے بھائی کا ایک بیٹا اور میرے ایک عزیز دوست کا ایک بیٹا اس مرض کا شکار ہیں۔ دونوں کو توجہ اور علاج کے بعد بہت ہی نمایاں طور پر بہتر پایا ہے۔ اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو بھی صحت کاملہ عطا فرمائیں۔

    فاروق سرور خانکی آخری تحریر1

  16. محب علوی Identicon Icon محب علوی رقمطراز ہيں: بتاريخ پير، 18 اگست 2008 بوقت 5:02 pm

    دعا کے لیے شکریہ فاروق آپ کا۔

    میرے بیٹے کا علاج بھی چل رہا ہے اور امید ہے کہ انشاءللہ مکمل صحتیاب ہو جائے گا۔

    محب علویکی آخری تحریرامریکہ یاترا ۔۔۔۔مانچسٹر پڑاؤ

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو