آر ايس ايس فيڈ

چند بہترین یوٹیلیٹیز

پروسیس ایکسپلورر Process  Explorer

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے پی سی پر کیا چل رہا ہے ؟ ونڈوز ٹاسک مینیجر سے آپ کو یہ تو پتہ چل جاتا ہے کہ کونسا پروگرام چل رہا ہے مگر اس سے زیادہ معلومات حاصل کرنے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ پروسیس ایکسپلورر (Process  Explorer) جو کہ ایک مفت یوٹیلٹی جو بہت تفصیل سے پی سی پر چلنے والے پروگرام اور سروس کے بارے میں بتاتی ہے۔ پروسیس ایکسپلورر (Process  Explorer ) اکثر پراسیس اور سروس کے ساتھ منسلک پروگرام کے بارے میں بھی بتاتا ہے تاکہ صارف کو اسے بند کرنے میں خطرات کا اندازہ ہو سکے۔ یہ ٹول اشارے بھی دیتا ہے جس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ آیا چلنے والا پروگرام کوئی سپائی وئیر ہے یا میل وئیر۔ ڈاؤن لوڈ لنک پروسیس ایکسپلورر (Process  Explorer)  سے کیجیے ۔ 

WinPatrol 2007

کیا آپ ایسے تمام پروگرام سے چھٹکارا چاہتے ہیں جو بلاوجہ سٹارٹ اپ میں چلتے ہیں اور جن میں کچھ سپائی وئیر اور میل وئیر بھی ہوتے ہیں۔کیا اس کے ساتھ آپ کوکی ریمور بھی چاہتے ہیں ؟ اس ٹول کی مدد سے آپ کسی بھی ایسے اطلاقیے کو شروع میں شامل ہونے سے روک سکتے ہیں کیونکہ یہ ٹول آپ کو ایک الرٹ کے ذریعے مطلع کرتا ہے کہ ایک پروگرام سٹارٹ اپ میں شامل ہونا چاہ رہا ہے اور اگر آپ اسے بلاک کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں۔

ہر سٹارٹ اپ پروگرام کے بنانے والے کی تفصیل ، جس تاریخ پر وہ سٹارٹ اپ میں شامل ہوئی اور جس فائل نے اسے شامل کیا یہ تمام تفصیل یہ مفید ٹول فراہم کرتا ہے۔ ایک دلچسپ فیچر تاخیر آغاز ( delayed start) کا ہے جو چند پروگرامز کو ونڈوز کے سٹارٹ ہونے کے ایک گھنٹے کے بعد شروع کرتا ہے۔ ڈاؤن لوڈ مندرجہ ذیل لنک سے کیجیے

WinPatrol 2007

Launchy

یہ ایک چھوٹا سا ، اوپن سورس پروگرام ہے جو پروگرام لانچ کرنے اور دستاویز کھولنے کے لیے بہت آسانی مہیا کرتا ہے اور کہیں سے بھی کوئی بھی پروگرام کھولا جا سکتا ہے۔ پروگرام انسٹال کیجیے اور لطف اندوز ہوں۔ لنک یہ ہے  Alt-space دبائے اورLaunchy

 

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • LinkedIn
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

1 رائے برائے ”چند بہترین یوٹیلیٹیز“

  1. محمد شاکر عزیز Identicon Icon محمد شاکر عزیز رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 14 April 2008 بوقت 8:01 pm

    لانچی عرصے سے زیر استعمال ہے۔ اگرچہ اس سے بوٹ‌ کا وقت بڑھ جاتا ہے لیکن پروگرام چلانے میں‌ بڑی سہولت ہے۔ بس آلٹ‌ سپیس دباؤ اور پروگرام کا نام لکھ کر انٹر مار دو۔

    محمد شاکر عزیز’s last blog post..اردو کوڈر آنلائن ہے

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled