PERL پرل کمپیوٹر پروگرامنگ زبان
بدھ، 5 مارچ 2008 | مصنف: محب علوی
ورلڈ وائیڈ ویب کا آغاز
1988 میں انٹرنیٹ پر کم و بیش ساٹھ ہزار مشینیں تھیں جبکہ اب کروڑوں میں ہیں۔ 1991 میں CERN میں ورلڈ وائیڈ ویب کا آغاز ہوا اور 1993 میں پہلا تصویری براؤزر Mosaic منظر عام پر آیا۔ اس زمانے میں انٹر نیٹ پر ٹریفک عموما تحریری تھی۔ Usenet نیوز گروپ نے پیغاماتی سسٹم مہیا کیا جس کی مدد سے ہم خیال گروہ ایک دوسرے سے ہم آہنگ رہ سکتے تھے۔ ای میل کم و بیش اسی طرح سے تھی جیسے اب ہے یعنی زیادہ تر تحریری ۔ فائلوں کی ترسیل اور دورپار لاگ ان نے نیٹ کے استعمال کو آسان بنا دیا۔
پرل کا آغاز (PERL)
جنوری 1988 میں لیری وال Larry Wall نے اعلان کیا کہ اس نے awk اور sed کا متبادل یونیکس کے لیے لکھا لیا ہے جسے اس نے پرل (PERL) کا نام دیا۔ پرل کے اصلی دستاویزات میں پرل کو اس طرح سے بیان کیا گیا تھا
پرل کا بیانیہ مسودہ PERL
پرل ایک ترجمہ شدہ (interpreted) زبان ہے جو کسی بھی قسم کی تحریری فائلوں کو پڑھنے ، ان سے معلومات اخذ کرنے اور اس کی بنیاد پر رپورٹ شائع کرنے کے لیے خاص طور پر بنائی گئی ہے۔ یہ اتنظام نطام ( system management) کے لیے بھی ایک اچھی زبان ہے۔ زبان کو خوبصورت ، محدود اور نفیس رکھنے کی بجائے عملی ، استعمال میں آسان ، ہمہ جہت اور مکمل رکھا گیا ہے ۔ اس میں C, sed, awk , sh کی بہترین خصوصیات کو مجمتمع کیا گیا ہے تاکہ ان زبانوں میں کام کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ اظہار صرف ( expression syntax ) بہت حد تک C سے ملتا جلتا ہے ۔ اگر کسی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے آپ عموما sed, awk sh کا استعمال کرتے ہیں مگر چاہتے ہیں کہ وہ بہتر اور تیز رفتار ہو اور اس کے لیے اسے C میں نہیں لکھنا چاہتے تو شاید پرل آپ کے مسئلہ کا بہتر حل ہے۔
پرل کا دوسرا ورژن
پرل کا دوسرا ورژن جون 1988 میں اور یہ جدید پرل سے بہت ملتا جلتا تھا۔ یہ زرخیز اور پوری طرح سے صلاحیتیوں سے لیس ایک پروگرامنگ زبان تھی۔ پرل کی خصوصیات کا رجحان زیادہ تر تحریر کی عمل کاری اور سسٹم پروگرامنگ کی طرف رہا۔ پرل کی مستند ترین کتاب 1991 میں Programming Perl by Larry Wall and Randal Schwartz شائع ہوئی ، یہ کتاب اب تک پرل زبان پر مستند ترین حوالہ ہے ۔ اس کے سرورق پر ایک اونٹ کی تصویر تھی جو پرل کا سرکاری نشان (mascot ) ہے۔ اس کتاب کی اشاعت کے ساتھ ہی پرل کا چوتھا ورژن منظر عام پر آیا جو کثیر الاستعمال اور سب سے زیادہ پھیلنے والا ورژن ہے جس کی باقیات اب بھی نیٹ پر موجود ہیں گو کہ اس کا آخری ٹانکہ ١٩٩٢ میں آیا تھا۔
پرل کا ورژن 5
1994 میں پرل کا ورژن 5 سامنے آیا جس میں نجی متغیر ( private variables) ، حوالہ جات (references) ، مفعول (objects) اور modules جیسی خصوصیات کو متعارف کروایا گیا۔ اکتوبر 1996 میں Programming Perl(The Blue Camel) کا دوسرا مسودہ منطر عام پر آیا۔
آزاد مصدر اور پرل ( Open Source)
پرل کی کامیابی کے اہم ترین نکات میں ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ پرل کیسے بنائی گئی اور کیسے پھیلائی گئی۔ پرل کا مترجم ( interpreter) آزاد مصدر سافٹ وئیر کا حصہ ہے۔ آزاد مصدر ایک نئی اصطلاح ہے جو ایک پرانے تعقل جو سافٹ وئیر پروگرامران میں رائج تھا کو دی گئی ہے یعنی مفت بانٹنے جا سکنے والا سافٹ وئیر۔ یہ سافٹ وئیر مفت میں بانٹا جا سکتا ہے اور اس سافٹ وئیر کا ماخذ کوڈ (code ) کوئی بھی دیکھ سکتا ہے ، بدل سکتا ہے اور بہتر کر سکتا ہے ۔
مثالیں
اسی ماڈل کے پیروئے کار سافٹ وئیر لینکس Linux، اپاچی ویب سرور Apache web server اور فائر فاکس FireFox نامی ویب براؤزر ہیں۔
پرل کے فوائد
پرل کو شروع میں رپورٹ بنانے کے عمل کو آسان کرنے کے لیے استعمال کیا گیا مگر آہستہ آہستہ اس کے استعمال کا دائرہ کار بڑھنے لگا اور یہ مندرجہ ذیل کاموں کے لیے بھی استعمال ہونے لگی
خود کار انتظام نظام ( automating system administration ) مختلف کمپیوٹر نظاموں کے بیچ گوند کا کردار ویب پر CGI پروگرامنگ کے لیے سب سے مقبول زبان
پرل کے اس قدر مقبول ہونے کی دو بنیادی وجوہات ہیں ۔ پہلی تو یہ ہے کہ ویب پر جو چیز سب سے زیادہ استعمال اور دکھائی دیتی ہے وہ تحریر ہے اور تحریر پر عملیات اسی زبان میں بہترین رہتی ہیں جو اسی مقصد تحریری عملیات ( text processing ) کے لیے بنی ہو جیسا کہ پرل ہے ۔ پرل کی دوسری بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دوسرے متبادل ذرائع کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور تیزی سے کام کرتی ہے۔ اس کے مقابلے میں سی (C) پیچیدہ اور سیکوریٹی کے مسائل لیے ہیں ، python کو لوگ زیادہ جانتے نہیں اور Tcl مقابلتہ کافی غیر مانوس ہے ۔ پرل ایک دوستانہ زبان ہے اور اس کا نعرہ ہے کہ
کسی بھی چیز کو کرنے کے ایک سے زیادہ طریقے ہوتے ہیں
![[Blogsvine]](http://mohib.urdutech.com/wp-content/plugins/bookmarkify/blogsvine.png)
بہت اچھی معلوماتی تحریر تھی اور پرل کی ریگولر ایکسپریشن پراسیسنگ کے تو سب ہی قائل ہیں۔
موضوع سے ہٹکر :
- بھائی یہ اتنے ثقیل تراجم کرنے کی حکمت بھی سمجھائیے ۔۔ نجی متغیر۔۔ میرا ذاتی خیال ہے اس طرحکے تراجم تیکنیکی موضوعات کو اردو میں ڈھالنے میں رکاوٹ کا باعث بنیں گے۔۔ ایسے ہی میرا اپنا خیال ہے۔۔۔ سوچا شاید آپ کے پاس ترجمہ کرنے کی بہتر دلیل ہو۔
یہ اردو وکی پیڈیا کی مخصوص زبان ہے۔
پرل کے بارے میں اچھی معلومات دی ہیں۔ مجھے بھی یہ بتایا گیا ہے کہ پرل میں ٹیکسٹ پروسیسنگ بہت آسان ہے اور کئی لائنوں کے کوڈ کا کام ایک لائن کے کوڈ سے ہوجاتا ہے۔ انٹرپریٹر سے چلنے والی زبانوں میں سپیڈ کا مسئلہ ہوتا ہے۔ پرل سی یا دوسری کمپائلڈ زبانوں سے 10 گنا کم رفتار بتائی گئی ہے۔
میں آج کل سنجیدگی سے سکرپٹنگ زبان سیکھنے کا سوچ رہا ہوں۔ لیکن مجھے مشورہ دیا گیا ہے کہ آپ پائتھون سیکھ لیں اور میں اب پائتھون سیکھنے جارہا ہوں انشاءاللہ۔ اس کو آئرن پائتھون کے ذریعے ڈاٹنیٹ سی ایل آر کےساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چناچہ سی شارپ اور آئرن پائتھون اچھا جوڑا بن جائیں گی میرے لیے۔
محمد شاکر عزیز’s last blog post..تازہ ترقیاں
شاکر اگر واقعی آپ سنجیدگی سے کسی اسکرپٹنگ لینگویج کو سیکھنا چاہ رہے ہیں تو جاوا اسکرپٹ اور روبی اس وقت کی بہترین چوائس ہوسکتی ہے۔۔ سی شارب کے ساتھ پائتھون کی جوڑی تو آگ اور پانی کا ملاپ ہے
بہت شکریہ راشد ،
شاکر نے صحیح جانا ہے کہ یہ مضمون اصل میں وکیپیڈیا کے لیے لکھا گیا ہے اور اس لیے اس میں بہت سی اصطلاحات کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ آپ تراجم کے متبادل دے سکتے ہیں میرے جو ذہن میں آیا وہ لکھ دیا ورنہ یہ کوئی طے شدہ ترجمہ نہیں ہے
اس لیے ساتھ میں انگریزی اصطلاح بھی دی ہے۔
میری ذاتی رائے میں پرل کا جاننا کئی لحاظ سے بہت مفید ہو سکتا ہے میں نے خود یہ زبان یونیکس پر استعمال کی ہے اور اس کی ہمہ جہت خصوصیات کا مقابلہ واقعی بہت مشکل ہے۔ ونڈوز اور یونیکس دونوں پر یکساں خوبی سے چلنے والی یہ گنی چنی زبانوں میں سے ایک ہے اور اس کے صارفین کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے البتہ ایکسپریشن والی بلا اس کی اتنی آسان نہیں خاصطور پر ریگولر ایکسپریشن میں تو کبھی کبھار پوری لائن میں ایک حرف بھی نہیں ہوتا۔
میرا خیال ہے جو جو بھی کوئی نئی زبان سیکھے اسے چاہیے کہ اس پر کچھ لکھے اس طرح سے تمام زبانوں کی ابتدائی باتیں اکھٹی کر کے اس پر ایک اچھی دستاویز بن سکتی ہے۔ راشد مجھے یاد آیا کہ آپ سے یہ کہنا تھا کہ ہم نے انگریزی سے اردو لغت سی شارپ میں بنائی ہے اب ارادہ ہے کہ اسے جاوا میں بھی بنایا جائے اس سلسلے میں آپ کی خدمات درکار ہیں
بھائی جی میں ٹیکسٹ پروسیسنگ کے لیے سیکھنا چاہتا ہوں۔ پائتھون میں پہلے سے ایک نیچرل لینگوئج ٹول کٹ کے نام سے کچھ کوڈز موجود ہیں جن کو پائتھون میں ہی باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سی شارپ مجھے آسان لگی ہے اور مونو کے ذریعے اسے لینکس اور ونڈوز دونوں پر استعمال کرنا میں پسند کروں گا۔ جاوا کی اہمیت سے کسی کو بھی انکار نہیں لیکن ڈاٹ نیٹکا سواد الگ ہے۔ پائتھون کو میں سی ایل آر کے ساتھ ملا کر آگ اور پانی کو ایک کرسکتا ہوں۔۔۔۔

ریگولر ایکسپریشن پائتھون اور پرل دونوں میں زبردست ہیں لیکن پرل والے کہتے ہیں کہ اپنے کوڈ کو وہ ایک ماہ کے بعد سمجھ ہی نہیں پاتے کیا لکھ ڈالا ہے۔
محمد شاکر عزیز’s last blog post..تازہ ترقیاں
بالکل جناب۔۔ جاوا سے متعلقہ کوئی کام ہو تو عبادت سمجھ کر کریںگے
پرل کا سب سے بڑا فائدہ اس کا لینکس ، یونیکس اور ونڈوز پر آسانی سے چلنے کا ہے اور CGI سکرپٹنگ کے لیے تو اب بھی مقبول ترین زبان ہے۔ ریگولر ایکسپریشن کے حوالے سے واقعی بہت مشکل ہو جاتی ہے مگر ریگولر ایکسپریشن خود بھی تو بہت مشکل ہوتے ہیں۔
خیر پائتھون سیکھیں ہم بھی ساتھ ساتھ پرل کا تڑکا لگاتے ہیں کچھ اچھا مصالحہ بن ہی جائے گا خاص طور پر جب ساتھ میں راشد اپنی جاوا کی ہانڈی بھی چڑھا کر رکھیں گے
محب علوی’s last blog post..PERL پرل کمپیوٹر پروگرامنگ زبان