Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ

نیکی

No Gravatar

کچھ لوگ ہیں جو اس ملک کو برا کہہ کر ہی سکون پاتے ہیں ۔ ایسے لوگ صرف پاکستان میں ہی پائے جاتے ہیں۔ دنیا کی کوئی قوم بھی ایسی نہیں ہے جو ایسے لوگوں کو اپنے درمیان پائے اور انہیں برداشت کرتی رہے۔ جنہیں اس قوم پر غصہ آتا ہے ، ان کا احترام کرو ، ان کے سامنے محبت اور عقیدت سے گردنیں جھکاؤ مگر جو برائی کرنا اور پاکستان کی تحریک  کو طعنے دینا چاہتے ہیں ، انہیں نمک حرام اور غدار جانو کہ بروں کو برا کہنا اور سمجھنا بھی نیکی ہے۔   ( جون ایلیا )  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

8 آراء برائے ”نیکی“

  1. امیدNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 25 February 2008 بوقت 10:17 am

    ضون ایلیا کو شاعری کی طرح نثر میں بھی بہت مہارت حاصل تھی ۔ ۔بہت اچھا لکھتے تھے

  2. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 25 February 2008 بوقت 10:42 am

    واقعی ماننے والی بات ہے کہ شاعر اور نثر نگار کمال کا تھا۔

  3. اردوداںNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 25 February 2008 بوقت 11:22 am

    مجھے بھی یہ جان کر حیرت اور مایوسی ہوتی ہے کہ پاکستانی عوام اکثر اپنے دامن سے باہر جھانکتے ہی نہیں، نتیجتا انہیں ہر برائی صرف خود اور ہم وطنوں میں ہی نظر آتی ہے۔

    اردوداں’s last blog post..محاورے اردو فلموں میں

  4. عدنان زاہدNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 25 February 2008 بوقت 8:28 pm

    اسلام علیکم،
    یہ ہمارا بہت بڑا علمیہ ہے جس کو دیکھو وہ یہی کہتا ہے پاکستان نے ہمیں دیا کیا ہے؟ میں تو ایسے شخص سے یہ پوچھتا ہوں کہ تم نے پاکستان کو کیا دیا ہے؟
    بد امنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرپشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے عملی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لااصولی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاقانونیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

    عدنان زاہد’s last blog post..امید

  5. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 25 February 2008 بوقت 11:29 pm

    اردو دان اور زاہد آپ دونوں کے تبصرے کا بہت شکریہ۔

    اب ہم لوگ اپنے بلاگ سے یہ کوشش کر سکتے ہیں کہ بجائے بلا مقصد اور تخریبی تنقید کے مثبت تنقید کریں اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں بجائے صرف کوسنے اور طعن زنی کے۔

  6. اجملNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 25 February 2008 بوقت 11:52 pm

    مجھے بچپن سے ایک شعر پسند ہے اور اب بھی میں اکثر گنگناتا ہوں
    کٹھن ہیں بہت میرے جیون کی راہیں
    کوئی اُن سے کہہ دو مجھے بھول جائیں
    بات یہ ہے کہ جون ایلیا نے جو کہا ہے میں بچپن سے اس پر عمل کی پوری کوشش کرتا رہا ہوں ۔

  7. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 26 February 2008 بوقت 12:14 am

    بہت عمدہ شعر ہے اجمل صاحب اور واقعی آپ کے قول و فعل سے ایسا جھلکتا بھی ہے۔ دعا ہے کہ ہم بھی اسی راہ پر گامزن رہیں۔

  8. خاورNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 27 February 2008 بوقت 2:50 am

    جنہیں اس قوم پر غصه آتا ہے ان کا احترام کرو !!ـ
    اور
    جو پاکستان کو برا کہے اس کو غدار جانو ـ
    اس بات میں بڑی رمز ہے
    جون ایلیا کی اس بات کو کتنے پڑهنے والوں نے باریکی کے ساتھ لیا هوگا ؟؟

    جو پاکستانی قوم پر اعتراض کرتا ہے یا ان کی بری عادات کی نشاندهی کرتا ہے
    وه اس قوم کے سنورنے کی خواهش رکھتا ہے اس لیے ایسا کرتا ہے
    ایسے بندے کی اچهی نیت کو سلام

    اور جو پاکستان کو برا کہتا هے یا اس کے قیام کو غلط کہتا ہے وه
    صرف اور صرف بغض کا مارا ہے اور ایسے بندے کا کوئی علاج نہیں
    ایسا بندھ ہم میں سے نہیں ہے
    وه کوئی غیر هی هوسکتا ہے ـ

    خاور’s last blog post..آپے شاھ

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

9 visitors online now
9 guests, 0 members
Max visitors today: 9 at 07:07 pm MST
This month: 9 at 09-02-2010 07:07 pm MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar