Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ

عرض خدمت

No Gravatar

اورنگ زیب عالمگیر کی بیٹی زیب النسا مخفی ایک دن اپنے محل کے باغ میں ٹہلتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہی تھی ۔

 

چہار چیزر دل برو کدام چہار

شراب و سبزہ وآبِ رواں اوروئے نگار

 

یعنی چار چیزیں دستیاب ہو جائیں تو دل سے غم کے سارے کانٹے نکل جاتے ہیں۔ شراب ، سبزہ ، بہتا ہوا شفاف پانی اور محبوب کا چہرہ ۔ اتفاق سے اورنگ زیب ادھر آ نکلا۔ اس نے کنواری بلکہ نکاح کی تارک انتہائی محبوب بیٹی کی زبان سے یہ شعر سنا تو سٹپٹا گیا۔ اس نے کڑک کے پوچھا۔

مخفی یہ کون سی چار چیزوں کے نام لے رہی ہو جن سے غم کافور ہو جاتا ہے

 

مخفی نے فورا شعر پڑھا۔

ابا جی ! میں عرض کر رہی تھی ۔

 

چہار چیزر دل برو کدام چہار

نماز ، روزہ ، تسبیح و توبہ استغفار

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

9 آراء برائے ”عرض خدمت“

  1. اجملNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 22 February 2008 بوقت 3:29 am

    تیس چالیس سال قبل شاہجہاں کی بیٹی شاعرہ بتائی جاتی تھی اور اس قسم کے شعر اس سے منصوب کئے جاتے تھے ۔ وقت بدلنے کے ساتھ شاہجہاں سے اورنگزیب ہو گیا ۔ کیا اورنگزیب کی کوئی بیٹی تھی ؟

    اجمل’s last blog post..ضروری اطلاع

  2. شعیب صفدرNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 22 February 2008 بوقت 3:36 am

    خوب!!
    ایسے ہی ایک مرتبہ ہم گانا گا رہے تھے کہ سامنے سے ابا جی کو دیکھ کر نعت پرھنا شروع ہو گئے!

    شعیب صفدر’s last blog post..مشرف کا کالم اور کراچی دھاندلی ویڈیو!!

  3. عارف انجمNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 22 February 2008 بوقت 5:06 am

    آہا کیا خوب حقیقت ہے!

    ویسے والدین اپنے بچوں‌ بالخصوص بیٹیوں کے لیے محبت کے ذکر کو شجر ممنوعہ کیوں‌ بنا دیتے ہیں جبکہ محبت تو ہو کر رہتی ہے۔

    عارف انجم’s last blog post..1789: When a Parliament Refued to be Dismissed

  4. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 22 February 2008 بوقت 6:09 am

    اجمل صاحب مخفی کے بارے میں کئی کتب میں ذکر ہے اور شاہجاں کے ساتھ اس کا ذکر اس لیے نہیں بنتا کہ شاہجاں کوئی مذہبی انسان تو تھا نہیں جو اپنی بیٹی کو روکتا جبکہ اورنگزیب کی شہرت ہے اس حوالے سے البتہ اگر تحقیق سے یہ بات ثابت ہو جائے کہ یہ فقط قصہ ہے تو اسے درست کر لیں گے مگر بہرحال قصہ کا لطف تو برقرار رہے گا :lol:

  5. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 22 February 2008 بوقت 6:10 am

    شعیب آپ نے اپنی مثال دے کر پوسٹ کا لطف دوبالا کر دیا۔ امید رکھتا ہوں آئندہ بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے حوصلہ افزائی کے لیے :wink:

  6. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 22 February 2008 بوقت 6:12 am

    عارف ماں باپ بھی بچوں کا اچھا ہی سوچتے ہیں جبکہ بچے نادان ہوتے ہیں اکثر و بیشتر اور لڑکیوں کا نقصان بھی زیادہ ہو جاتا ہے محبت کے معاملے میں ویسے مخفی جیسی ذہانت ہر لڑکی میں تو نہیں ہوتی نہ :grin:

  7. فاتحNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 20 May 2008 بوقت 12:22 pm

    مخفی سے کچھ اور بھی ایسے ہی اشعار منسوب ہیں جو انہوں نے ابا حضور (ہماری بلا سے وہ اورنگ زیب ہو یا شاہ جہاں) کے ڈر سے فی البدیہہ کہے۔ لیکن مخفی کے ان اشعار کو فی الحال مخفی ہی رہنے دیتے ہیں :grin:

  8. Robbie BeckNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 9 January 2009 بوقت 6:34 am

    hi
    zqntjmjoxpsketlx
    good luck

    Robbie Beckکی آخری تحریر1

  9. Christina FinleyNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 10 January 2009 بوقت 8:15 pm

    hi
    zqntjmjoxpsketlx
    good luck

    Christina Finleyکی آخری تحریر1

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

6 visitors online now
6 guests, 0 members
Max visitors today: 6 at 06:13 pm MST
This month: 6 at 09-01-2010 12:20 am MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar