Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ

اردو بلاگنگ اہم دوراہے پر

No Gravatar
Urdu alphabets complied and labeled by Girish ...
Image via Wikipedia

آج زیک سے اردو بلاگنگ پر بات ہو رہی تھی اور بات چیت سے یہ اندازہ ہوا کہ اردو بلاگرز ابھی بھی بلاگنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے مجھ سمیت۔ یہ ایک تشویشناک امر ہے کیونکہ بلاگنگ اب ایک بہت مضبوط اور اہم میڈیم ہے دور جدید کا اور جو قوم اسے استعمال نہ کرے گی وہ یقینا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے گی۔ بلاگنگ لوگوں کو آزادی اظہار کی بہترین شکل بھی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے خیالات اپنی مرضی کے اسلوب میں اپنے من پسند طریقے سے پیش کر سکتا ہے اور اپنے خیالات پر دوسروں کے تبصروں کو بھی مکمل طور پر کنٹرول کر سکتا ہے ۔ یہ ایسی چیزیں ہیں جو پہلے میسر نہ تھیں اور اب بھی بلاگنگ کے علاوہ اور کہیں میسر نہیں ہیں۔ بلاگنگ کو جدید صحافت میں بھی ایک اہم مقام حاصل ہے اور اکثر بیشتر عوامی رائے جاننے کے لیے بلاگران کی رائے معلوم کی جاتی ہے کیونکہ وہ بے لاگ اور لگی لپٹی رکھے بغیر ہوتی ہے۔

چند اہم سوالات جو زیک نے اٹھائے اور جن کا جواب تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں

اردو بلاگران کی تعداد ایک خاص تعداد سے آگے کیوں نہیں بڑھ رہی ( زیک کے مطابق یہ تعداد پچاس ساٹھ ہے ) میرے اندازے کے مطابق یہ تعداد ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ہے مگر دونوں صورتوں میں کافی کم ہے۔

اردو بلاگ پڑھنے والوں کی تعداد بھی بہت کم ہے اور اردو بلاگ پڑھنے والے تقریبا وہی لوگ ہیں جو خود بھی بلاگ لکھتے ہیں اس لیے گھوم پھر کر یہ تعداد بھی چند سو سے زیادہ نہیں ہے جب کہ اس تعداد کو کم از کم اس وقت ہزاروں میں ہونا چاہیے۔

اب سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اردو بلاگران کی تعداد بڑھ کیوں نہیں رہی ہے اور اردو بلاگ پڑھنے والوں کی تعداد جو یقینی طور پر بڑھنی چاہیے وہ کیوں نہیں بڑھ رہی اس رفتار سے جس کی توقع تھی۔ زیک کے مطابق یہ تعداد طوفانی رفتار سے بڑھنی چاہیے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ ابھی تک اردو بلاگز کی مناسب تشہیر نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اردو بلاگ بنانے اور پڑھنے والوں کی تعداد کافی کم ہے ۔ اس کے علاوہ اردو بلاگران کی سستی اور تسلسل سے بلاگ نہ لکھنے کی وجہ سے بھی مستقل قارئین کی تعداد کم ہوتی ہے جبکہ اردو اخبارات پڑھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں لازما ہے جو آئندہ چند سالوںمیں کروڑوں تک پہنچ جائے گی۔

اگر آپ کے ذہن میں بھی ایسے سوالات یا ان سوالات کے جوابات یا مفید تجاویز ہیں تو اپنی رائے کا اظہار کریں اور اردو بلاگنگ کو مقبول و معروف بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

Enhanced by Zemanta
Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

23 آراء برائے ”اردو بلاگنگ اہم دوراہے پر“

  1. راشد کامرانNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 29 November 2007 بوقت 4:29 pm

    میں نے آج سے کوئی ڈھائی سال پہلے تقریبا تمام کالم نگاروں‌ کو بلاگنگ کے حوالے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کوئی قابل ذکر جواب نہ پایا۔۔ ذاتی طور پر میں‌ بھی اسی تفتیش میں‌ مبتلا ہوں‌ جسکی طرف آپ اصحاب نے نشاندہی کی ہے۔۔ حالانکہ بلاگنگ پڑھنے والے لوگ جانتے ہیں‌کے جو کچھ اخبارات میں‌ صبح‌کو چھپتا ہے بلاگنگ کی دنیا میں اس سے پہلے ہی ان موضوعات پر کافی کچھ گفتگو ہو چکی ہوتی ہے۔۔

    یہ بات بھی ماننے کی ہے کہ کم و بیش تمام اردو بلاگز کسی نہ کسی حد تک سیاسی ہیں‌ اور یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے جو عام لوگوں‌ کی بلاگنگ میں‌ دلچسپی کو محدود کر دیتی ہے ۔۔ اس سلسلے میں یہی کہنا چاہوں‌گا کے اگر بلاگز کے موضوعات کو وسیع کیا جائے ۔۔ یا پھر ایسے بلاگز پر بھی توجہ دی جائے جو کمیونٹی کی طرح‌ کا ہو اور کسی ایک بلاگر کے ساتھ مخصوص نہ ہو تو شاید کچھ صورت حال تبدیل ہوسکے۔۔ اور آخری اور اہم بات بلاگرز کا آپس کا رابطہ اور ایک ضابطئہ اخلاق کا قیام بھی ہے تاکہ اردو بلاگنگ کو اردو بولنے والوں‌ کی روایات کے مطابق آگے بڑھایا جائے کیونکہ صرف بلاگز ہی ایسی جگہ ہے جہاں‌ اردو میں‌ ایسے موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے جن پر بصورت دیگر ہمارے معاشرے میں‌ گفتگو کرنا نہایت مشکل تصور کیا جاتا ہے۔۔

    آپ لوگ اچھی کاوشیں کر رہے ہیں‌۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے

  2. راشد کامرانNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 29 November 2007 بوقت 4:30 pm

    برائے مہربانی پچھلے تبصرے میں‌ “تفتیش” کو” تشویش” پڑھا جائے۔ شکریہ

  3. آواز دوست رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 29 November 2007 بوقت 11:00 pm

    اردو میں بلاگنگ کیوں نہیں؟

    محب علوی نے اہم مسئلہ اٹھایا ہے کہ جب ساری دنیا میں لوگ بلاگنگ کو اتنا سنجیدگی سے لے رہے ہیں تب پاکستان میں لوگ اسے کھیڈ تماشا کیوں سمجھ رہے …

    آواز دوست’s last blog post..اردو میں بلاگنگ کیوں نہیں؟

  4. پاکستانیNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 November 2007 بوقت 2:09 am

    یہ تحریر ابھی دیکھی ہے، اس سلسلے میں، میں نے شاکر کے بلاگ پر تبصرہ چھوڑ دیا ہے :lol:

  5. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 November 2007 بوقت 4:15 am

    دوست اور پاکستانی آپ کا شکریہ۔ پاکستانی آپ یہاں بھی تبصرہ چھوڑ دیں تاکہ میں بعد میں اسے ایک پوسٹ کے طور پر مختلف فورمز پر پوسٹ کر سکوں جس میں ایک تو اردو ٹیک ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد ہی بلاگنگ سروس اور اس کا فروغ ہے۔ :smile:

  6. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 November 2007 بوقت 4:16 am

    راشد آپ کا تبصرہ بہت جامع اور پر مغز ہے اس پر انشاءللہ میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں چند اور لوگوں کی رائے کے آنے کے بعد۔

  7. عبدالقدوسNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 November 2007 بوقت 7:37 am

    لو جناب اب میں‌بھی بلاگنگ میں آ ہی رہا ہوں۔ تو میرے معتقین کیوں نہیں آئیں‌گے :lol:
    بس تھوڑی سی ہالا شیری کا ضرورت ہے

  8. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 November 2007 بوقت 8:56 am

    بالکل ہوگی ہلا شیری مگر بھائی کچھ اچھا اور منفرد کرکے دکھانا ہوگا :lol:

  9. اردوویب بلاگ » Blog Archive » اردو بلاگنگ: ایک جائزہ رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 November 2007 بوقت 11:10 am

    [...] لکھنے کی ترغیب دی اور تجاویز سے بھری ای‌میل بھیجی۔ محب نے اپنے بلاگ پر ہماری گفتگو کا ذکر کیا جسے پڑھ کر شاکر [...]

  10. خاورNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 November 2007 بوقت 4:24 pm

    میرے خیال میں اخبارات کی مقبولیت کی وجه ان کی دی گئی انفامیشن کے علاوه ایک جگه پر موجود مواد بهی هے ـ مگر بلاگروں کی پوسٹ کو پڑهنے کے لیے کوئی بهی سارے بلاگروں کی سائٹ پر با بار نہیں جاسکتا ـ اس لیے ہمیں سیارھ ،
    اردو کے رنگ جیسی سائٹ کو پرموٹ کر نا چاهیے که کسی کو بهی اس ایک سائٹ کا بتانے کا مطلب هوگا که اس کو سارے اردو بلاگروں کی سائٹس کا بتا دیا ـ

    خاور’s last blog post..دماغی اپلیکیشنز

  11. امنNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 3 December 2007 بوقت 12:12 pm

    لیں جی۔۔۔۔ادھر مجھے بلاگنگ کی تشویس لاحق ہوئی۔۔۔ادھر محب کو۔۔۔وہاں عمار کو۔۔۔۔ :mrgreen: یہ پتہ نہیں بلاگنگ کے اتنے ہمدرد کہاں سے آگئے۔۔۔ : )

    محب یہ میں آپ سے پورے یقین کے ساتھ کہتی ہوں کہ انشاءاللہ اردو بلاگنگ بہت ترقی کرے گی ۔۔۔جس چیز کے پیچھے امن ہاتھ دھو کر پڑ جائے۔۔۔وہ مشہور ہی نہیں بہت معروف بھی ہوجاتی ہے۔ :grin:

  12. امیدNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 4 December 2007 بوقت 8:34 am

    اب اس پر کیا لکھا جائے ۔ ۔سوائے اعتراف کے

  13. woman in a men's worldNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 11 December 2007 بوقت 5:17 am

    blogger.pk aik ahem site hai magar ammooman urdu blogs yahan per nazar nahi aate. aisa hi aik aggregator urdu k liye ho ya phir urdu bloggers bhi bloggers.pk per registration kerwa lein to mere khayal mein kafi had tak readership ko barhaya ja sakta hai.

  14. زیکNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 11 December 2007 بوقت 9:42 am

    بلاگرز ڈاٹ پی‌کے جیسا ایگریگیٹر اردو بلاگز کے لئے موجود ہے اردو سیارہ کے نام سے۔

    زیک’s last blog post..Stardust

  15. شاکرالقادريNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 7 January 2008 بوقت 1:56 pm

    اس سلسلہ ميں تجاويز کيا ہيں

    اردو بلاگنگ کو فروغ دينے کے ليے
    اور بلاگرز کو کيسے اس جانب مائل کيا جا سکتا ہے

  16. اکرامNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 21 January 2008 بوقت 1:20 am

    اسلام علیکم محب بھائی

    جناب پہلے تو شکریہ کے آپ اور بدتمیز(ویسے آپ کا نام معلوم نہیں ہے اس لے بدتمیز ہی لکھ ہے‘ میرے بلاگ پر آئے اور رائے بھی دی۔

    جناب محب بات تو یہ ہے کے میں نے بھی کمپیوٹنگ میں آپ کا مضبون پڑا تھا تو اس طرف آگیا اور اس پہلے شاکر یا مکی بھائی کا بلاگ پر گیا ۔اور مجھ بلاگ کا کچھ نہیں پتا تھا جب کے میرے آٹھ گھنٹے نٹ پر ہوتے ہیں اپنا کام ہی ایسا ہے پر بلاگنگ نہیں کی ۔ اب شروع کی ہے ۔
    کیا تجربے ہوئے ہیں ۔ اس بلاگ کوبنانے میںوہ میں ابھی لکھ رہا ہو ں جلد ی پوسٹ کروں گا اپنے بلاگ پر۔
    پہلا کام تو یہ کرنا ہے کے اردو بلاگ کے بارے میں سب ملنے والوں کو بتانا ہے کے یہ کیا چیز ہے اور اس کے کیا فائدے ہیں۔ ابھی تک دو چار دوستوں کے بلاگ بنائے ہیں بلاکر پر اور انھوں نے انگلش میں شروع کی ہے ۔پر شروع تو کی ۔
    اردو کا مسلہ تو وہ ہی ہے لکھنے کا ہے اور لوگ اس وجہ سے دور بھاگتے ہیں۔

  17. عدنان زاہدNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 2 February 2008 بوقت 12:06 pm

    اسلام علیکم
    محب مجھے تین دن ہوگئے ہیں لیکن میں ابھی تک اردو ٹیک پر بلاگ ہی نہیں بنا سکا :roll:
    وجہ مجھے بلاگ بنانا نہیں آتا برائے مہربانی میری مدد کریں۔

  18. محمد عبد العلیمNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 12 March 2008 بوقت 12:03 am

    :neutral: السلام علیکم ،امید کہ مزاج گرامی اچھے ھونگے میری ااپ سے درخواست ہیکہ اردو سائٹ جسمیں فی زماننا کے ٹکنالوجی کو بخوبی اجاگر کرے ایسے سائٹوں کا پتہ میرے idپر روانہ فرمائیں مہربانی ھہگی ۔

  19. احمد عرفان شفقتNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 5 April 2010 بوقت 11:22 pm

    یہ جو بہت سے سپیم تبصرئے اوپر آئے پڑے ہیں براہ کرم انہیں حذف کر دیں۔
    احمد عرفان شفقت´s last blog ..کیا یہ توہینِ رسالت نہیں؟ My ComLuv Profile

  20. DieselNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 18 May 2010 بوقت 10:12 am

    david morgan idoc inmate
    anna swedish porn
    amc santa anita mall
    410 shotgun ammo for derringer
    1923 t bucket roadsters for sale
    anterior disc osteophyte
    7mm mauser for sale
    90 jetta belt diagram
    amnesia bar tijuana mexico
    22 rimfire ballastics chart
    ambit energy reps
    94 ford tempo belt pulley
    8mm bullets surplus
    distributor cap firing order 1973 firebird

  21. NeoNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 27 May 2010 بوقت 10:15 pm

    remington sps tactical vs lrt
    german claw mount bases for sale
    www a worn path and welty
    central electric furnace eb20b
    pictures of keisha cole baby
    zshare cherokee and pinky videos clips
    porno de niñas pequeñas videos pocos años
    pthc 6
    1995 avenger belt diagram
    free marvel mugen download
    belks online application
    rene kenney chesney
    vestidos de quinceanera en mty n l
    2 zetec timing tool
    rg revolvers
    6 5 vs 270
    www securitas epay com
    january jones beaver shot
    mydish red lobster employee dish network
    my first time malay

  22. HaloNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 30 June 2010 بوقت 7:10 am

    ako tube
    pitbull mix for sale in nyc
    1992 ez go wiring schematics
    92 3 funeral home prank
    maverick hunter ou shotguns
    15 cc equals
    223 vs 308 ballistics
    animalfuc video
    acls answers online
    acorredor60 yahoo com
    45 410 derringer
    32 10 50×15 tsl
    45 degree haircuts
    aha bls test version a
    3d adultoons
    abu garcia max owners manual download
    a big smiley face maze pictures
    22 250 trajectory chart
    700r4 exploded view
    30 grams of sugar into teaspoons

  23. عامر شہزادNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 22 July 2010 بوقت 3:12 am

    میرے خیال میں سب کو اپنے اپنے خرچے پر اردو بلاگز کی مشہوری کرنے چاہیے، مثلا اخبار میں یا شہر میں بینرز، یا گلی گلی دیوار پر :mrgreen:
    عامر شہزاد´s last blog ..وال-ایMy ComLuv Profile

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

4 visitors online now
4 guests, 0 members
Max visitors today: 5 at 07:55 am MST
This month: 6 at 09-01-2010 12:20 am MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar