Realtime hit counterweb stats
آر ايس ايس فيڈ

ایمرجنسی مبارک ہو !!!!!!!!!!!!

No Gravatar

تھا جس کا انتظار بالاخر وہ ایمرجنسی لگ ہی گئی ، یہ افواہ دو تین دن سے گردش میں تھی کہ شاید ایمرجنسی لگا دی جائے مگر ایک موہوم سی امید تھی کہ جیسے پہلے ایمرجنسی لگتے لگتے رہ گئی تھی ویسے ہی اس دفعہ بھی ایسا ہی ہو جائے اور ایمرجنسی ٹل جائے مگر لگتا ہے ارباب اختیار نے سپریم کورٹ کو کافی سنجیدگی سے لے لیا اور متوقع فیصلہ اپنے خلاف آنے سے پہلے ہی سپریم کورٹ کی بساط لپیٹ دی اور سنا ہے کہ فوج سپریم کورٹ میں داخل ہو گئی ہے اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

غیر مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایمرجنسی ۵:۳۰ بجے لگائی گئی اور چھ بجے بی بی سی ٹی وی نے اس کی سب سے پہلے خبر دی اور تبھی سے تمام نیوز چینل بند پڑے ہیں۔

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

5 آراء برائے ”ایمرجنسی مبارک ہو !!!!!!!!!!!!“

  1. بدتمیزNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 5 November 2007 بوقت 10:31 pm

    سلام
    سر ہاتھ ہولا رکھیں بنیادی حقوق معطل ہوئے پڑے ہیں :twisted:

  2. بدتمیزNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 5 November 2007 بوقت 10:32 pm

    سلام
    سر ہاتھ ہولا رکھیں بنیادی حقوق معطل ہوئے پڑے ہیں :twisted:

    بدتمیز’s last blog post..ہالووین

  3. راہبرNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 5 November 2007 بوقت 10:45 pm

    سنا ہے ہر چیز کی نگرانی ہورہی ہے۔ ذرا احتیاط سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :razz:

    راہبر’s last blog post..کٹھ پتلی

  4. محب علویNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 6 November 2007 بوقت 12:26 pm

    اب ہاتھ ہلکا نہیں رکھا جا سکتا ، اب تو اور تندی اور تیزی آئے گی۔

    حد ہو گئی ہے حد اب سخت اور جارحانہ زبان استعمال کرنی پڑے گی۔

    مشرف اور اس کے حواریوں کی رذیلانہ حرکتیں انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔

  5. امیدNo Gravatar رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 8 November 2007 بوقت 9:25 am

    ان حالات میں خاموش رہنا۔ ۔ ۔تو ساتھ دینا ہو گا۔

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled

6 visitors online now
6 guests, 0 members
Max visitors today: 6 at 06:13 pm MST
This month: 6 at 09-01-2010 12:20 am MST
This year: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST
All time: 20 at 08-31-2010 03:14 am MST

محب اور محبت is using WP-Gravatar