آر ايس ايس فيڈ

عجیب و غریب کاروائی

چھوٹی سی کمیونٹی جو میرا بلاگ کبھی کبھار دیکھ لیتی تھی اس کے لیے اطلاع ہے کہ میرا بلاگ کے ساتھ کوئی واردات ہوگئی اور تمام بلاگ خس و خاشاک کی طرح بہہ گیا ۔ تازہ تازہ بلاگ سیٹ کیا ہے اور اب ادھر ادھر سے ٹکڑے جمع کرکے بلاگ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش میں ہوں۔

کیا اس لیے تقدیر نے چنوائے تھے تنکے
بن جائے نشیمن تو کوئی آگ لگا دے

یہ شعر فاتح کی مدد سے مکمل ہوا ہے اور فاتح نے ہی مجرم تک پہنچنے کے لیے ایک اہم سراغ دیا ہے۔ اس واردات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کے لیے اس شعر میں لفظ ‘تقدیر‘  پر غور کریں ، آپ کو اصل مجرم تک پہنچنے میں آسانی رہے گی ۔

مجرم سے میرا کہنا ہے کہ

باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم
سو بار کر چکا تو امتحاں ہمارا

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • LinkedIn
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

41 آراء برائے ”عجیب و غریب کاروائی“

  1. قدیر احمد Identicon Icon قدیر احمد رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 24 September 2007 بوقت 3:04 am

    محب بھائی ! پہلے میں کم بدنام ہوں ، جو آپ مزید کر رہے ہیں ۔ :(

  2. ساجداقبال Identicon Icon ساجداقبال رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 24 September 2007 بوقت 3:58 am

    لگتا ہے مجرم اپنے گھر کے ساتھ ساتھ بلاگز کی بھی دوبارہ تعمیر چاہتا ہے۔

  3. ظفری Identicon Icon ظفری رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 24 September 2007 بوقت 4:25 am

    ہاہاہا ۔۔۔۔ ایسی واردات میرے بھی بلاگ کے ساتھ بہت عرصہ قبل ہوچکی ہے ۔ تب سے میں نے توبہ کی کہ اب بلاگ نہیں لکھوں گا ۔ تم تو قطرہ قطرہ جمع کرکے پھر سے اپنا بلاگ ترتیب کر رہے ہو کہ تمہارے پاس تمام تحاریر کہیں محفوظ ہونگیں ۔ مگر میں تو یہ بھی نہیں کر سکا تھا ۔

    بہرحال ہمتِ مرداں مددِ خدا ۔۔۔ اگر تحاریر محفوظ ہیں تو انشاءاللہ بلاگ پھر سے پُررونق ہوجائے گا ۔

  4. @ عبید @ Identicon Icon @ عبید @ رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 24 September 2007 بوقت 7:49 am

    وضائے الہی محب اب کیا ہو سکتا ہے ویسے یہ رقیبوں کی ملی جلی چال لگ رہی ہے اور تو اور تقدیر کو بھی قدیر کے ہاتھ ہی آنا تھا

  5. مکی Identicon Icon مکی رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 24 September 2007 بوقت 11:15 am

    بہت افسوس ہوا یہ جان کر کہ آپ کے بلاگ کے ساتھ واردات ہوگئی اور آپ کی ساری محنت پر پانی پھر گیا.. لیکن جب انتظامیہ کے بلاگ محفوظ نہیں تو دوسروں کے بلاگ کیسے محفوظ ہوں گے..؟!

    سوچنے کی بات ہے..!!

  6. ساجد Identicon Icon ساجد رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 24 September 2007 بوقت 4:16 pm

    محب بھائی ،
    واردات اور آپ کے بلاگ کے ساتھ !!!!
    کیا وقت آ گیا ہے کہ استادوں کو بھی ہاتھ کئیے جا رہے ہیں۔
    صاحب ہم تو اپنے بلاگ کی داغ بیل ڈالنے کے لئیے آپ کو تکلیف دینے کے لئیے پر تول رہے تھے ۔
    حضور ، کل اور آج صبح ناچیز نے آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب ندارد۔
    کوئی “محترمہ” جواب دے رہی تھیں کہ آپ کے مطلوبہ نمبر سے فی الحال جواب موصول نہیں ہو رہا۔اور تماشہ یہ کہ ہم کسی مطلوبہ کو جانتے تک نہیں ہیں۔
    فاتح بھائی اسم با مسمی ہیں ان کی پوشیدہ (ان کو خفیہ نہیں کہا جا سکتا) صلاحیتیں ایک ایک کر کے ظاہر ہو رہی ہیں۔ ایک دن میرے ساتھ بات کرتے ہوئے بہت خوش تھے میں نے اتنی خوشی کا سبب پوچھا تو فرمانے لگے کہ آج مجھے پتہ چل ہی گیا کہ چاند کیسے دیکھا جاتا ہے میرے کریدنے پر رازدارانہ لہجے میں گویا ہوئے اپنی چھت کی منڈیر کے سوراخوں میں سے ساتھ والی چھت پر دیکھوں تو عصر سے مغرب کے درمیان نظر آتا ہے۔ دوستو ، اب ہمیں ڈر ہے کہ فاتح بھائی کو ان کی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کسی دن ظہر کے وقت تارے نظر نہ آ جائیں۔ خدانخواستہ ایسا ہوا تو قیس کی روح کو شدید تکلیف پہنچے گی اور غالب مرحوم کے مرقد سے ان کی شان میں چار رنگوں میں ، آفسٹ پیپر پر ، خط کوفی میں طبع شدہ ایک دیوان کا ظہور ہو گا۔ اور فاتح بھائی اس دیوان کی مناسبت سے دیوانہ کے لقب سے جانے جائیں گے۔
    محب بھائی ، آپ کو نیا نشیمن مبارک ہو۔ ہماری دعا ہے کہ یہ نشیمن دوستوں ، سجنوں اور ان کے سجنوں کی دل خوش کن صداؤں سے ہمیشہ آباد رہے۔
    فاتح بھائی ، آپ کے نام کا باقی قصیدہ اپنے متوقع بلاگ پر تحریر کروں گا۔ دل تھام کے بیٹھئیے اور دل کا ایڈریس یاد ہے نا؟ نہیں وہ والا دل نہیں جسے آپ “بر” کے لاحقے کے ساتھ لکھتے ہیں یہ دل آپ کے سینے کی بائیں طرف پُلسیوں ۔۔۔۔پھر غلط ، پسلیوں کی تحویل میں ہوتا ہے۔

  7. راہبر Identicon Icon راہبر رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 24 September 2007 بوقت 8:50 pm

    اہو۔۔۔۔ بڑا برا ہوا یہ تو! لفظ “تقدیر” ہمیں جس شخص تک لے کر پہنچا ہے، وہ شخص کسی جرم سے انکاری ہے اور سارا الزام آپ ہی کے سر رکھتا ہے۔۔۔ ;) کیا کہتے ہیں؟

  8. فاتح Identicon Icon فاتح رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 1:54 am

    میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
    اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

    اور محب صاحب! ملزم عرف مجرم مسمی تقدیر بلا “ت” کا امتحان آپ نے کم تو نہ لیا تھا جس میں مجھ معصوم کو بھی شامل کر لیا تھا آپ نے۔؛) لگتا ہے اب مجرم نے بھی گن گن کے بدلے لینے کی ٹھانی ہے۔

  9. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 8:22 am

    تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ کہ وہ پھر سے اس نشیمن کو بنانے اور سنوارنے کے لیے جمع ہو گئے ، انشاءللہ پھر سے رونقیں بحال ہوں گی۔

    مکی : تمام بلاگرز کے بلاگ محفوظ کرنے کے لیے بیک اپ لیا جائے گا اور انشاءللہ سیکوریٹی سخت ہوگی کیونکہ یہ سب سے اہم چیز ہے ، ستم تو دیکھیں آپ بلاگ صرف میرا اور قدیر کا گیا ہے جن کے مابین پچھلے چند دنوں سے تابڑ توڑ پوسٹس کا تبادلہ جاری تھا مگر میرے جواب سے پہلے ہی قدیر نے دم توڑ دیا اپنے بلاگ کا ۔ :)

  10. مکی Identicon Icon مکی رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 11:59 am

    آپ دونوں نے ریس لگا رکھی تھی اس لیے منہ کے بل گرے.. خیر اب اس نشیمن کو پھر سے آباد کریں اور اپنے بلاگ سمیت تمام بلاگر کی سیکورٹی کا اہتمام کریں تاکہ ایسا رولا پھر نہ ہو..

    ہم تو بھیا اتنے ڈرے کہ دوسری جگہ پر نشیمن جا آباد کیا..

  11. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 12:32 pm

    ارے مکی آپ ڈرے کس وجہ سے ، آپ کے بلاگ کے ساتھ ایسا ہو یہ ممکنات میں تو ہے مگر بہت مشکل ضرور اور ایسی چیز تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے بہت زیادہ سیکوریٹی اور انتظامات کے باوجود بہت بڑی بڑی کاروائیاں ہو جاتی ہیں آپ تو جانتے ہی ہیں۔

    چلیں جی واپس آئیں اور آپ کا بلاگ تو میں نے دیکھ بھی لیا ہے

    makki.urdutech.com

    یہاں بنا ہوا ہے۔

  12. مکی Identicon Icon مکی رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 1:07 pm

    آپ کی محبت کا شکریہ محب بھائی مگر میں اس وجہ سے نہیں بھاگا.. چار دن ہوگئے ہیں مگر انتظامیہ نے ٹیمپلیٹ شامل کرنے کی زحمت نہیں کی.. اوپر سے فورم پر پوسٹنگ بند کی ہوئی ہے.. ساجد اقبال صاحب سے کہتا رہا مگر وہ بھی کیا کرتے درخواست آگے بھیجتے رہے جو ان کے بس میں تھا.. سو اب میں نے یہاں بنالیا ہے:

    http://makki.ifastnet.com

  13. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 2:36 pm

    میں(80%) یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ یہ ساری کاروائی محب اور “تقدیر” کی ملی بھگت تھی۔
    محب علوی پتہ نہیں کس کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔

    خیر، اس کاروائی میں مجھے کوئی دلچسپی تو نہیں ہے لیکن اتنے لوگوں کے کمنٹس دیکھ کر لکھنا پڑا۔

  14. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 5:16 pm

    ماشاءللہ ماورا جواب نہیں تمہارے تبصرے کا :smile:

    خواتین کی جذباتیت اور اندازے لگانے کی روایات ایسے ہی نہیں مشہور قدم قدم پر اس کے ثبوت ملتے ہیں :wink:

    مجھے اور قدیر کو کتنے نفلوں کا ثواب ملنا تھا اس ملی بھگت سے اور اس کا کتنا اچھا اثر پڑنا تھا تمام اردو ٹیک کے ممبران پر اس پر غور کی شاید فرصت نہیں ملی اور کسی کو بیوقوف بنا کر مجھے اور قدیر کو کیا حاصل ہونا ہے۔ ماشاءللہ تمام لوگ سمجھدار اور ماہر ہیں اور وہ بہتر طور پر سمجھتے ہیں اگر کوئی ایسا مذاق کر بھی رہا ہو۔

  15. قدیر احمد Identicon Icon قدیر احمد رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 7:27 pm

    مکی آپ نے بلاگ کے بارے میں نہ جانے کس کو کہا ہے ، مجھے تو پتہ ہی نہیں ہے آپ نے کون سا تھیم لگانا ہے ۔ آپ کے موجودہ بلاگ پر جو تھیم لگا ہوا ہے ، اس کے خالق کا لنک بھی نہیں دیا ہوا ۔

    اب میں نے آپ کے تھیم کی سٹائل شیٹ کھول کر پتا لگایا ہے کہ یہ کون سا تھیم ہے ۔ پھر اس ویب سائیٹ پر جا کر یہ تھیم ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔ اب آپ بتائیے کیا پروگرام ہے؟

    فورمز کے ساتھ لگتا ہے کوئی مسلسل ہیکنگ کی حرکت کر رہا ہے ۔ اس کا بھی بندوبست ہونے والا ہے انشاءاللہ

  16. قدیر احمد Identicon Icon قدیر احمد رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 7:36 pm

    واضح رہے کہ پانچ دن قبل صبح کے وقت عمار سے بات کر رہا تھا ۔ اس نے کہا کہ محب کے بلاگ کو کیا ہوا ہے ؟ میں نے دیکھا تو ان کا بلاگ ڈیلیٹ ہوا پڑا تھا اور وہاں انسٹالیشن کا صفحہ آ رہا تھا ۔

    اسی شام کو پانچ بجے کے قریب میں نے اپنا بلاگ ڈیلیٹ کیا ۔ اس سے قبل محب کے بلاگ کو ، یا ڈیٹابیس کو میں نے ہاتھ بھی نہیں لگایا ۔

    مجھے نہیں معلوم کیا ہوا ہے ۔ شاید محب ورڈپریس پر ہاتھ صاف کرتے کرتے اپنا بلاگ ہی صاف کر گئے ۔

    بہرحال جو بھی ہوا ہے ، یہ ہم دو دوستوں کا آپس کا معاملہ ہے ، اگر آئندہ کسی بھائی یا بہن کے بلاگ کے ساتھ ایسی حرکت ہو تو بے شک میرا گریبان پکڑ لیں ۔ لیکن فی الحال مجھے اس الزام سے بری کیجیے ۔ شکریہ :cry:

  17. ساجد Identicon Icon ساجد رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 7:46 pm

    فورمز کے ساتھ لگتا ہے کوئی مسلسل ہیکنگ کی حرکت کر رہا ہے ۔ اس کا بھی بندوبست ہونے والا ہے انشاءاللہ
    ——————————————————–
    قدیر بھائی ،
    آپ کون سے فورمز کی بات کر رہے ہیں؟

  18. قدیر احمد Identicon Icon قدیر احمد رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 25 September 2007 بوقت 8:06 pm

    اردو ٹیک فورمز کی بات کی ہے

  19. قدیر احمد Identicon Icon قدیر احمد رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 26 September 2007 بوقت 2:28 am

    الحمدللہ فورمز کے مسائل دور ہو گئے

    اس کامیابی کا سہرا محب کے سر جاتا ہے :grin:

    انہوں نے ہی نشاندہی کی اس مسئلہ کی وجہ کیا ہے ۔ چنانچہ اب آپ بآسانی فورمز پر پوسٹ کر سکتے ہیں ۔

    محب کی جے ہو

  20. قدیر احمد Identicon Icon قدیر احمد رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 26 September 2007 بوقت 2:29 am

    میں بہت خوش ہوں

    محب کی بلے بلے

    :grin: :mrgreen: :lol: :razz: :oops: :cool:

  21. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 26 September 2007 بوقت 2:37 am

    بس کرو بھائی مسئلہ تو تم نے ہی ٹھیک کیا ہے بعد میں میں تو خود کافی کھپتا رہا ہوں آج۔ :lol:

  22. مکی Identicon Icon مکی رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 26 September 2007 بوقت 3:46 am

    ما شاء اللہ.. مسائل دور ہونے پر مبارکباد قبول فرمائیں..

    قدیر بھائی میں نے ساجد اقبال صاحب سے کہہ کر بلاگ بنوایا تھا جو اگلے دن ہی تیار تھا. یہ درخواست ان سے میں نے اردو ویب میں ذاتی پیغامات کے ذریعے کی تھی کیونکہ اردو ٹیک کے فورم پر پوسٹنگ بند تھی.. پیغام میں میں نے ٹیمپلیٹ کا ربط بھی دیا تھا پھر کیا وجہ تھی کہ بلاگ تو بنادیا گیا مگر ٹیمپلیٹ شامل نہیں کیا گیا.. پھر بھی میں نے تیسرے دن ساجد اقبال صاحب کو ٹیپلیٹ کا ربط دوبارہ بھیجا.. ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے بس میں نہیں ہے وہ تو بس میری درخواست آگے بھیج رہے ہیں..

    آپ کا شکریہ کہ آپ نے ٹیمپلیٹ کے لیے تگ ودو کی.. مگر اب میرے پاس وقت بھی نہیں ہے.. میں نے چھٹیاں لے لی ہیں اور ملتان جا رہا ہوں..

  23. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 26 September 2007 بوقت 8:35 am

    مکی آپ فکر نہ کریں اور اطمینان سے ملتان جائیں وہاں قدیر کو منتظر پائیں گے کہ قدیر ملتان ہی ہوتا ہے ۔ آپ کے سامنے ہی وہ خاطر تواضع کے ساتھ ٹمپلیٹ سیٹ کر دے گا :smile:

  24. بدتمیز Identicon Icon بدتمیز رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 26 September 2007 بوقت 8:18 pm

    سلام
    مکی کے پیغامات ملے لیکن اس میں یہ کہا گیا تھا کہ تھیم لوڈ کر دیں۔ یہ نیہں بتایا گیا تھا کہ کونسی؟ تنگ آ کر میں نے ساجد کو کہا کہ مکی کو کہیں خود میسج کریں۔ ذرا سوچنے والی بات ہے کہ بلاگ تو اسی وقت سیٹ کر دیا گیا اس میں لنکس بھی شامل کر دئے گئے لیکن تھیم نہیں سیٹ کی گئی۔ مجھے علم نہیں تھا کہ کونسی تھیم کا کہہ رہے ہیں۔ لہذا نہیں کر سکا۔

  25. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 27 September 2007 بوقت 9:11 am

    چلیں اب تو بات صاف ہو گئی ہے اور انشاءللہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

    چھٹیوں کے بعد مکی کی آمد آمد ہے :grin:

  26. امن Identicon Icon امن رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 27 September 2007 بوقت 10:11 am

    اوہ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!! :shock:

    شکر ہے شکر ہے میں نے اب اس پوسٹ کو دیکھا ہے۔۔۔جب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔۔اگر پہلے دیکھ لیتی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ :( مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اتنے دنوں سے کہیں گئی ہوئی تھی ۔۔آج ہی واپس آئی ہوں۔ :grin:
    محب بلاگ کے ساتھ اچھا تو نہیں ہوا ۔۔بہت دکھ ہوتا ہے نا جب اتنی محنت سے لکھا ہوا ضائع چلا جائے۔ شروع شروع میں میری کچھ پوسٹ بھی ایڈیٹ کرتے ہوئے اُڑ گئی تھیں۔ :sad:
    اچھا محب آپ کی تھیم میں سمائلی نظر آرہی ہیں۔۔یہی تھیم مون کے بلاگ پر ہے لیکن وہاں نہیں ہیں۔ میں نے ڈیش بورڈ سے پلگ انز آپشن کو دیکھا ہے۔۔وہاں صرف یہ دو پلگ ان موجود ہیں۔۔Akismet ،،، Hello Dolly
    اب ان کو دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ سمائلی کے لیے ہیں بھی یا نہیں۔ ( امید ہے اب آپ کو میری بات سمجھ میں آگئی ہو گی)
    دوسری بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں یہ بات بار بار ۔۔بار بار۔۔بلکہ بہت بار کہہ چکی ہوں کہ پلیزز پلیززز آپ ہر نئے بلاگر کے کہے بغیر اس کے بلاگ میں تازہ پوسٹ اور تبصرہ کوڈ یا پلگ ان جو بھی ہے۔۔شامل کردیا کریں نا۔ آپ مون کا بلاگ دیکھیں۔۔۔وہاں یہ دونوں آپشن نہیں ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ بائے ڈیفالٹ یہ پلگ ان موجود ہوں۔۔تانکہ ہر یوزر خود اس کو ایکٹویٹ کرلیا کرے۔

  27. رضوان Identicon Icon رضوان رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 27 September 2007 بوقت 9:34 pm

    محب سمجھ میں نہیں آتا کہ افسوس کا اظہار کروں یا مبارکباد دوں؟
    دونوں ہی قبول کرو میرے کونسے پیسے لگتے ہیں۔ یہی اچھی بات ہے کہ اگر ہمارے ساتھ ایسا ہوا تو ” تم ہو نا؟”
    امن والی بات کی میری طرف سے بھی ایک درخواست سمجھی جائے۔

  28. ابوشامل Identicon Icon ابوشامل رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 28 September 2007 بوقت 12:40 am

    اب مجھ جیسے نو آموز تو ڈرنے ہی لگے ہیں کہ ہمارے ساتھ نجانے کیا ہو، اللہ خیر کرے۔

  29. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 28 September 2007 بوقت 5:39 am

    امن شکریہ اور ہاں پہلے شاک تو لگا مگر اردو ہوم پر پورا بلاگ ابھی قائم دائم تھا اس لیے بچت ہوگئی البتہ دو تین پوسٹس پھر سے کرنی پڑیں گی وہ رہ گئی ہیں۔ اس سے سب ایک سبق یہ سیکھ لیں کہ ہر ہفتہ اپنے بلاگ کی ایک ایکسپورٹ فائل ضرور بنا لیں تاکہ اس کی مدد سے کسی بھی مسئلہ سے نمٹا جا سکے۔

    تھیم میں نہیں بلکہ تبصروں میں یہ سمائیلی پلگ ان ہوتا ہے اور صحیح کہہ رہی ہو کہ یہ اپلوڈ‌ نہیں ہوا ، میں ابھی یہ اور ایک شماریات والا پلگ ان دونوں اپلوڈ کر دیتا ہوں ویسے ایسے تمام مسائل کے حل کے لیے ہی تو اردو ٹیک فورمز بنائے گئے ہیں :grin:

    تازہ پوسٹ کی سمجھ نہیں آئی اسے ذرا تفصیل سے فورم پر بتانا۔

    رضوان ، مبارکباد ہی دے دو ظالم
    اور تمہارے بلگ پر بھی یہ دونوں پلگ ان کر دیتا ہوں اور بھائی بتا تو دیا کرو تاکہ یہ تمام چیزیں کی جا سکیں۔

  30. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 28 September 2007 بوقت 7:47 am

    ایڈمن صاحب، لگے ہاتھوں میں بھی شکایت کی درخواست لکھ دوں۔ حالانکہ اب مجھے کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ اتنی منتیں کر کے کام کروانا پڑتا ہے۔

    برائے مہربانی میرے بلاگ پر بھی تازہ تبصروں کا آپشن ایڈ کر دیں۔ (Recent Comments ) اور امن کی تازہ پوسٹس سے بھی شاید یہی مراد تھی۔ کہ Recent Comments & Recent Posts ۔

  31. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 28 September 2007 بوقت 7:49 am

    میرا کام کر کے مجھے شکریہ کہنے کا موقع دیجیے۔ پیشگی شکریہ کا نقصان میں اٹھا چکی ہوں۔

  32. رضوان Identicon Icon رضوان رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 28 September 2007 بوقت 7:03 pm

    محب بہت بہت مبارک ہو :???:
    پہلے بھی دے چکا ہوں غور سے پڑھو اب جو دی ہے یہ عید کے لیے بچا رکھنا کچھ کفایت شعاری سے کام لو بھیا۔
    اچھے محب بلکہ حبیب بہت بہت شکریہ آپ نے بہت سے چمونے میرے یہاں بھی چپکادیے لیکن بھائی وہاں اردو میں تبصرہ لکھا ہی نہیں جاتا کچھ اس کا بھی کرو۔
    اب پتہ چلے میں بھی کچھ الٹا سیدھا کردوں اور پھر یار لوگ اسی طرح چٹائی بچھا کر پرسہ دینے جمع ہوجائیں۔

  33. امن Identicon Icon امن رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 29 September 2007 بوقت 11:23 am

    بس محب۔۔۔مجھے وقت مل جائے۔۔ابھی اردو ٹیک پر ایک پوسٹ لکھتی ہوں۔۔شاید ابھی لکھ دوں۔۔بس زرا ایک دو جگہ جوابات لکھ لوں۔

  34. admin Identicon Icon admin رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 30 September 2007 بوقت 1:48 am

    ماورا: تم یہ کہہ رہی ہو کہ تمہارے تھیم میں یہ دو سہولتیں نہیں ہیں اور ان کا اضافہ کر دیا جائے، ایسا کرو کہ فورم پر ایک دھاگہ کھول کر یہ شکایت درج کرو اور وہیں قدیر ، ساجد اور تمام ارباب حل و عقد کو سناؤ تاکہ سب عبرت پکڑیں اور کام بھی کریں کیونکہ وہاں یہ حل ضرور ہو جائے گا۔ پیشگی شکریہ کرنا بھی نہیں چاہیے اس سے اگلا بندہ کام نہیں کرتا :grin:

    رضوان ، کیا تبصروں میں اردو نہیں لکھی جا رہی ۔ ویسے ان مسائل کو دریافت کرنے اور ان کے حل کے لیے ہی تو بنائی گئی ہے اردو ٹیک فورمز :lol:

    امن: مارکیو ٹیگ پر ذرا اور تفصیل سے لکھنا میں بھی اسے لگانا چاہ رہا ہوں۔ :grin:

  35. Eagles Identicon Icon Eagles رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 12 December 2007 بوقت 3:37 pm

    sale@mp3.com

  36. Edmund Identicon Icon Edmund رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 30 May 2008 بوقت 6:22 am

    a couple of bricks short ,

    Edmunds last blog post..1

  37. eglxrhscn rpasxkjl Identicon Icon eglxrhscn rpasxkjl رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 23 December 2008 بوقت 9:21 am

    mgvazq jsynhm ypqx oqcz tmpeh ormn nwulsdipr

  38. gywqrdl hxswmjtzo Identicon Icon gywqrdl hxswmjtzo رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 23 December 2008 بوقت 9:22 am

    lyhvo ucbqd vkqx xiblj tbpleuvy jpvardb cmlfxnjs http://www.lqytaixp.nldi.com

  39. breast mature saggy Identicon Icon breast mature saggy رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 28 December 2008 بوقت 8:09 am

    dpvgkz uljw fekyvsj bwfs
    http://boutique-ct.sinjor.co.cc/map.html bikini gallery mature

  40. gebswov icpsmr Identicon Icon gebswov icpsmr رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 18 January 2009 بوقت 3:33 am

    dhpjsgmxq mjhd lprc spkqn rcnoevw igdzu kjpuyo

  41. fpjdhr wujfkbxp Identicon Icon fpjdhr wujfkbxp رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 18 January 2009 بوقت 3:35 am

    tbjixslw hwnomjf yunvosbhz hzakct quiwfxnp oredbaiyq ojecw http://www.iqcep.wgiqnzc.com

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled