آر ايس ايس فيڈ

\ایک دوست ہیں عبدالرحمان جو سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں اور جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اردو سیکھی ہے اور اپنی ایک سائٹ اردو وی بی www.urduvb.com بنا ڈالی جو اردو کی پہلی vb bulletin سائٹ ہے۔ میں نے بھی چند دن قبل وہاں شمولیت اختیار کی اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اوپر چلنے والی سٹرپ بار میں ہر دھاگے پر مجھے ہی بلایا جا رہا تھا۔

محب علوی آپ ادھر تشریف لائیں
محب علوی آپ یہاں اپنا تعارف پیش کریں
محب علوی آپ ایڈوب کا کونسا ورژن استعمال کرتے ہیں
آئیں محب علوی اپنی حاضری لگا جائیں

میں حیران کہ اتنی جلدی میرے لیے کس جن نے پوسٹس تیار کر لی ہیں اور میری اتنی ڈیمانڈ کہ ہر دھاگہ پر مجھے ہی پکارا جا رہا ہے ، یا الہی اتنی پذیرائی تو نہ کبھی سنی نہ دیکھی۔ مجھ سے پہلے اس سائٹ پر میرے فسانے تو نہیں پہنچ گئے۔ خیر تحقیق کی تو ایک دھاگہ ملا جس کا عنوان تھا

محب علوی آپ کے لیے ایک نیا آپشن ( NEW)

پڑھ کر پہلے تو میری ہنسی چھوٹ گئی کہ میں ایک نئی آپشن کب سے بن گیا اور وہ بھی نئی نویلی، حد ہے یعنی اب میں مارکیٹ بھی ہونے لگا ہوں۔ پھر ذرا بغور پڑھا کہ میں ایک نئی آپشن کیسے اور کب سے بنا ہوں اور کمال ہے کہ لوگوں کو تو پتہ ہے کہ میں ایک نئی آپشن ہوں اور مجھے خود کو ہی نہیں پتہ۔

معزز اراکین آج ہی اردو مجلس میں ایک نیا hack کا اضافہ کیا گیا ہے ۔۔۔
جس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کوئی موضوع لکھ رہے ہیں تو اس میں‌
PHP کوڈ:
[you]
لکھیں‌گے تو جب موضوع پوسٹ ہوجائے گا تب ممبر کا نام اس جگہ لکھا نظر آئے گا۔
اگر میں ہوں‌تو مجھے رحمان نظر آئے گا اور اگر المسافر بھائی ہیں‌تو المسافر لکھا نظر آئے گا ۔۔۔ اس سے دیکھنے والا یہ سمجھے گا کہ مجھے مخاطب کیا گیا ہے۔۔
PHP کوڈ:
[you] ادھر آئیں ۔۔۔
محب علوی ادھر آئیں
اس کوڈ کا بھرپور استعمال کرکے انجوائے کریں ۔۔۔

دو تین ممبران کو تو سمجھ آگئی مگر کچھ کو پھر بھی نہ آئی جس پر عبدالرحمان نے باقاعدہ وڈیو ٹیوٹوریل لکھ ڈالا ان جملوں کے ساتھ

لگتا ہے آپ کو اب تک محب علوی آپشن کی سمجھ نہیں لگی ۔۔۔ اسی لیے ایک عدد وڈیو ٹٹوریل لیکر حاضر ہوا ہوں ۔۔۔۔
یاد رہے کہ “مہمان“ وہ کہلاتا ہے جو رجسٹرڈ نہیں یا پھر فورم میں ممبر ہونے کے باوجود لاگ اِن نہیں‌ہوا۔

یہاں‌سے رائٹ کلک کرکے محفوظ کریں ۔۔۔(یہ آپشن دھاگے کے پہلے صفحہ پر ہے )

اس کے بعد شاکر القادری صاحب کا کہنا تھا کہ

کیا بات ہے محب علوی کی

پاکستانی بھائی کے کلمات تھے

محب علوی ارے عبدالرحٰمن بھائی یہ تو زبردست تحفہ ہاتھ لگا ہے، میں بھی کہوں یہ ہر جگہ پاکستانی ہی کیوں لکھا نظر آ رہا ہے … بہرحال اچھا نسخہ ہے … شکریہ

راج کا کہنا تھا

کیا بات ہے میں بھی کوشش کرتا ہوں محب علوی صاحب -
امید ہے صحیح کیا میں نے دیکھتے ہیں

فہیم کے مطابق

محب علوی مزیدار چیز ہے

میں نے بھی عبدالرحمان کو سراہا اور کہا کہ
کیا بات ہے عبدالرحمان صاحب اور مفت میں میری اتنی تشہیر ہوگئی ہے کہ سنبھالی نہیں جا رہی . پہلے دن جب میں لاگ ان ہوا تو اوپر پٹی میں یوں لگا جیسے ہر دھاگے میں صرف مجھے ہی بلایا جا رہا ہے دل باغ باغ ہوگیا. اب راز کھلا ہے اور اب بھی محب علوی بار بار لکھا ہوا ہے. زبردست جی

جس پر ان کا کہنا تھا کہ

آپ دوستوں‌کو بھی تو خوش کرنا ہے ناں ۔۔۔
اب اور مزیدار آپشنز تیار کررہا ہوں ۔۔۔ وہ بھی آتے ہی ہوں گے ۔۔۔

دیکھتے ہیں کب ایسے مزیدار اور آپشن آتے ہیں۔

اس دھاگے کا ربط یہ ہے

Share and Enjoy:
  • Print this article!
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogosphere News
  • LinkedIn
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • Twitter

13 آراء برائے ”محب علوی آپ کے لیے ایک نئی آپشن“

  1. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 17 June 2007 بوقت 5:51 pm

    ہاہاہاہا۔محب مجھے تو لگتا ہے تم کافی گھبرا گئے تھے اس دن۔ اور غلطی سے اردو مجلس کی پوسٹ کسی اور فورم میں کر آئے تھے۔ اس پوسٹ کی مجھے اب سمجھ آئی ہے۔ چلو جاؤ۔ اسے ٹھیک کر کے آؤ۔:P

    ویسے لکھا بہت اچھا ہے۔ :D

  2. mohibalvi Identicon Icon mohibalvi رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 22 June 2007 بوقت 6:34 am

    نہیں میں گھبرا نہیں گیا تھا بلکہ نام سے مجھے غلط فہمی ہو گئی تھی۔تمہیں سمجھانے کے لیے دیکھ لو کتنی بڑی پوسٹ کی ہے۔

    تعریف کا شکریہ ویسے تم بھی بہت اچھی ہو کوئی بلاگ شروع کیوں نہیں کرتی ہو۔

  3. hala Identicon Icon hala رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 5 July 2007 بوقت 11:19 am

    میں نےاردو محفل کے لیے ڈھیر ساری پوسٹس آف لائن لکھ لیں اور اب جب پوسٹ کرنے کا وقت آیا تو۔۔۔

    :( معذرت ! فی الحال یہ بورڈ موجود نہیں ہے ۔ تھوڑی دیر بعد کوشش کیجئیے۔۔۔کا پیغام موصول ہوگیا۔۔لیکن اس کا اک فائدہ یہ ہوا کہ مجھے محب علوی صاحب کا بلاگ پڑھنے کو مل گیا۔۔۔۔سب سے پہلے آپ بیتی میں جھانکا۔۔۔آپ نے لکھا تو بہت مزے کا ہے لیکن محب کچھ اپنی فیملی بارے بھی ضرور لکھیے گا۔

    ابھی تو میں اردو وی بی کا کوڈ چیک کرنے کے لیے وہاں نک رجسٹر کرنے لگی ہوں۔۔۔
    :p دیکھتی ہوں کہ اپنا نام سب جگہ لکھا کیسا لگتا ہے۔

    باقی آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔۔۔اگر ایسا ہی لکھتے رہے تو بہت جلد ایک بے لاگ تبصرہ آپ ہالا پر پڑھ سکیں گے۔ :) :)

  4. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 5 July 2007 بوقت 12:24 pm

    محب، میں نے بلاگ شروع کر کے اپنی بے عزتی کروانی ہے کیا؟ :P

    امن، دیکھو میرا بھی تمھارا والا ہی حال ہے۔ اردو محفل کو آج اپگریڈ کیا جا رہا ہے تو میں نے بھی بلاگز کی طرف ہی رخ کر لیا۔ سوچا کہ محب کے بلاگ پر کوئی تبصرہ کر کے آتی ہوں۔ تو تم بھی یہاں موجود تھی۔lol

  5. mohibalvi Identicon Icon mohibalvi رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 10 July 2007 بوقت 8:23 am

    امن:
    محفل کی اپگریڈ نے تمہیں میرے بلاگ پر گھومنے کا موقع تو فراہم کیا چلو اپگریڈ نے کوئی تو اچھا کام کیا :) ۔ اس بہانے تم میرے بلاگ پر تو آئی ویسے میں تمہارے بلاگ پر جاتا رہتا ہوں اور پڑھتا رہتا ہوں ، یوں لگتا ہے جیسے امن کا بلاگ نہیں کوئی صنم نامہ ہے جو پڑھا جا رہا ہے۔
    تم سے پہلے ویسے میں ایک بے لاگ تبصرہ کر دوں گا تمہارے بلاگ پر۔:)

  6. mohibalvi Identicon Icon mohibalvi رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 10 July 2007 بوقت 8:48 am

    تمہارا مطلب ہے کہ باقیوں نے بلاگ شروع کرکے اپنی عزت کروائی ہے :P

    اپگریڈ نے تم دونوں کو میرا بلاگ پڑھوا دیا اور امن سے ملاقات ہو گئی۔ :)

  7. امن Identicon Icon امن رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 21 July 2007 بوقت 6:36 am

    :)

    صنم نامہ۔۔۔۔۔محب اس سے اچھا تبصرہ میرے بلاگ پر شاید ہی کوئی اور کرسکتا۔۔۔صنم بدتمیز آج کل آؤٹ آف کنٹری ہیں۔۔ میرا ان سے رابطہ نہیں ہے۔۔اس لیے ان کی یاد سے میرا بلاگ مہک رہا ہے۔ :)

    محب آپ اور میں کوشش کرتے ہیں کہ ماوراء بھی عزت افزائی کے لیے تیار ہوجائیں۔۔۔:) ماوراء جس حساب سے بولتی ہیں اور پوسٹس لکھتی ہیں۔۔۔ان کا بلاگ یقننا قابل دید ہوگا۔

  8. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 24 July 2007 بوقت 6:47 pm

    بچو، مجھے جوش نہ دلواؤ۔۔۔کہ مجھے بھی بلاگ شروع کرنا پڑے۔ میں سوچ تو کافی عرصے سے رہی ہوں۔ لیکن ابھی شروع بالکل نہیں کروں گی۔پہلے لکھنے کے قابل تو ہو جاؤں۔:(

    محب، میں نے اپنی بات کی تھی۔ دوسروں کی نہیں۔

    امن، یہ صنم بدتمیز کون ہے؟ ایک بلاگر بدتمیز بھی تو ہیں نا۔۔کہیں۔۔؟:p

  9. hala Identicon Icon hala رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 26 July 2007 بوقت 12:57 pm

    ماوراء

    میں ڈرا نہیں رہی۔۔واقعی سچ کہہ رہی ہوں جس طرح آپ نے جیہ کی شادی والی پوسٹ لکھی ہے اس کے بعد تو میرا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ آپ بہت اچھا لکھ سکتی ہیں۔۔۔آپ قابل ہیں یا نہیں ۔۔یہ آپ پڑھنے والوں پر چھوڑ دیں۔۔۔نیک کام میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔۔۔اس لیے جلدی مجھے خوش خبری سنائیں۔

    :) ماوراء۔۔صنم میری بہت اچھی دوست (سہیلی) ہیں۔

    صنم میری نیٹ فرینڈ ہیں۔۔۔مجھے کولیار فورم پر ملی تھیں۔۔۔ہماری دوستی ماشاءاللہ سے چار سال پرانی ہے۔ : )

  10. mohibalvi Identicon Icon mohibalvi رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 26 July 2007 بوقت 1:36 pm

    لو ماورا امن کی پرزور تائید آ گئی ہے ، میں تو تمہاری ہمت بندھانے کے لیے ہر وقت موجود ہوتا ہی ہوں۔

    تم بلاگ شروع کرو ، دیکھ کر لوگ کتنا لطف اندوز ہوں گے :)

  11. hala Identicon Icon hala رقمطراز ہيں: بتاريخ Monday، 30 July 2007 بوقت 1:52 pm

    ماوراء کب کب کببببببببب آپ کا بلاگ کب نظر آئے گا۔۔۔؟؟؟؟

  12. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 7 August 2007 بوقت 8:40 pm

    امن، مجھے بھی تمھاری طرح خواب آ گئی تھی۔ لیکن خواب میں میرا بلاگ فلاپ ہو گیا تھا۔اب اسی ڈر سے۔۔۔ :)

    لیکن امن۔۔۔۔میں تمھیں کچھ دن بعد لنک دوں گی۔ انشاءاللہ۔لول

  13. ماوراء Identicon Icon ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 7 August 2007 بوقت 8:41 pm

    یہاں میں مسکرانا نہیں بلکہ اداس ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو

CommentLuv Enabled